Type to search

وائرل

بکنی پہنے انوشکا شرما کی فوٹو کا لوگ بنارہے ہیں میمی

نئی دہلی/20اگسٹ(اردوپوسٹ) سوشل میڈیا پر یوں تو کئی ٹرینڈ چلتے ہیں، لیکن سب سے مزیدار ٹرینڈ ہے میمی کا جس سے بچنا کافی مشکل ہے- یوں تو یہ میمس کئی چیزوں کے بناتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اکثر انکا شکار ہوہی جاتیہ ہے- پہلے اپنی فلم ” فیلوری اور سوئی دھاگہ” کے لیے میمس کی پسند بن چکی انوشکا شرما ایک بار پھر میمس میں نظر آرہی ہے- دراصل پیر کو انوشکا شرما کی ایک بکنی فوٹو سوشل میڈیا پر کچھ ایسی وائرل ہوئی کہ ہنگامہ مچ گیا- یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انوشکا شرما ٹرول کرنے والوں کی پسند ہے- سوشل میڈیا یوزرس کسی نہ کسی وجہ سے انوشکا کا مذاق اڑانے کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتے، اورینچ اور سفید رنگ کی بکنی میں انوشکا نے اپنی فوٹو شیئر کی تو

لوگوں نے اسکا مقابلہ وی ایل سی ویڈیو پلیئر سے ہی کرڈالا ہے-

پیر کو انوشکا نے ویسٹ انڈیز کے ساحل پر کھینچی گئی اپنی ایک بکنی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی- انوشکا کا یہ انداز انکے شوہر ویراٹ کوہلی کو تو کافی پسند آیا-لیکن ٹرولرس نے اس میں بھی ایک مذاق اڑانے کا موقع ڈھونڈ ہی لیا-

Tags:

You Might also Like