Type to search

ٹی وی اور فلم

انوشکا شرما نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کو خیرباد کہا

anushka-sharma-sun-kissed

فلمی ڈسک، 21 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رب نے بنا دی جوڑی سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر ایک بڑا اعلان کیا ہے، اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنا ہی پروڈکشن ہاؤس چھوڑ رہی ہے-

انوشکا کا یہ فیصلہ تب آیا ہے جب وہ دوبارہ فلموں میں واپسی کررہی ہے- انوشکا نے اپنے بھائی کرنیش شرما کے ساتھ ملکر کلین سلیٹ فلمز نام کا پروڈکشن ہاؤس شروع کیا تھا اور اسکے بینر تلے انہوں نے تمام فلمیں بھی پروڈیوس کی ہے-

کرکٹر وراٹ کوہلی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا کافی وقت سے بھائی کے ساتھ ملکر اس پروڈکشن ہاؤس کا کام سنبھال رہی تھی لیکن اب وہ صرف ایکٹینگ پر توجہ کرنا چاہتی ہے- انہوں نے اپنی بات بتانے کے لیے ایک لمبا سا نوٹ بھی شیئر کیا ہے-

 

اس نوٹ میں انوشکا شرما نے لکھا ہے، ایک نئی ماں ہونے کے بعد میں نے پروفیشن سے ایکٹر ہونا انتخاب کیا ہے،  مجھے نئے فیشن کے ساتھ اپنی زندگی کو بیلنس کرنا ہوگا جو کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا- تو میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جتنا بھی وقت میرے ہاتھ میں ہے، میں اسے اپنے پہلے پیار ایکٹینگ کو دونگی- اس لیے میں نے کلین سلیٹ فلمز سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے-

فلم سلطان میں سلمان کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ انوشکا شرما نے اسی نوٹ میں بتایا کہ اس پروڈکشن ہاؤس کی ذمہ داری اب پوری طرح سے انکے بھائی کرنیش ہی سنبھالیں گے-

وہ پروڈکشن ہاؤس کا وہیں ویژن رکھیں گے جو دونوں نے ملکر شروعات میں طے کیا تھا- انہوں نے اب آگے کے لیے اپنے بھائی کو نیک خواہشت کا اظہار کیا-

انوشکا شرما پچھلی بار فلم زیرو میں نظر آئی تھی، اسکے بعد اب وہ کرکٹر جھولن گوسوامی پر بن رہی فلم چکدا ایکسپریس سے فلموں میں واپسی کررہی ہے-

اس فلم میں انوشکا شرما خود جھولن گوسوامی بنی نظر آئیں گی، فلم کی ایک اناؤنسمینٹ ویڈیو سامنے آچکی ہے-

Tags:

You Might also Like