Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن کو ملا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ، کیا اب میں گھر پر آرام سے بیٹھ جاؤں

فلمی ڈسک،30ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہائی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کو ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے  29 ڈسمبر بروز اتوار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔ امیتابھ بچن نے ایوارڈ ملنے کے بعد ہندوستانی حکومت کے ساتھ ملک کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ امیتابھ نے کہا کہ میں یہاں تک ہندوستان کی عوام کی وجہ سے پہنچا ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

امیتابھ نے کہا، ہندوستان کے صدرجمہوریہ ہند کوند جی۔۔۔۔ وزیر نشریات پرکاش جاوڈیکر جی۔۔۔۔ مجھے اس اعزاز کے لائق سمجھنےکے لیے شکریہ۔۔ فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر ، ہدایتکار کو ساتھ رہا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ ہندوستان کی عوام نے میرا ساتتھ دیا ہے۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا قیام 50 سال پہلے ہوا تتھا اور اتنے ہی سال مجھے اس فلم انڈسٹری میں ہوگئے ہیں۔

کیاب اب آرام کرنے کا وقت آگیا ہے ؟

امیتابھ بچن نے کہا، ایوارڈ کو میں بہت ہی  شائستگی سے قبول کرتا ہوں،اظہار تشکر کرتا ہوں۔ جب اس ایوارڈ کا اعلان ہوا تو میرے ذہن میں ایک شک اٹھا کہ کیا کہیں یہ اشارہ ہے میرے لیے کہ اب بہت کام ہوگیا اب گھر بیٹھ کر آرام کیجئے۔ ابھی تو بہت کام کرنا باقی ہے اور آگے بھی امکانات بن رہی ہے جہاں مجھے کام کرنا پڑے گا۔

امیتابھ بچن کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے سال 1969 میں سات ہندوستانی سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ کیریئر کی شروعات میں انہیں کچھ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مگر سال 1973 میں زنجیر فلم انکے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ فلم سے انکی امیج انڈسٹری میں اینگری ینگ مین کے طور پر ہوئی۔ اسکے بعد سے ایکٹر نے کبھی پچھےموڑ کر نہیں دیکھا۔

Tags:

You Might also Like