Type to search

ٹی وی اور فلم

عائشہ شرما برتھ اسپیشل: اسٹائلش اداکارہ کی بہن اور کانگریس رہنما کی بیٹی

عائشہ شرما

 فلمی ڈسک، 24 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جان ابراہم کے ساتھ فلم ستیہ میئے وجیتے میں کام کرچکی اداکارہ عائشہ شرما آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

عائشہ شرما کی پیدائش 24 جنوری 1989 کو ہوئی- اپنی اسکولی تعلیم اسپرنگ ڈیلس اسکول دہلی سے کی-

اپنی تعلیم پوری ہونے کے بعد ماڈلنگ شروع کردی- وہ لیکمے اور دیگر برانڈوں کا چہرہ رہ چکی- سال 2016 میں “ایک واری” نامی آیوشمان کھرانا کے ویڈیو گانے میں دیکھائی دی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ بالی ووڈ فلم جوڑاں 2 سے ڈیبیو کرنے والی تھی- حالانکہ کچھ وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہیں بن پائی-

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ شرما اپنی تصویریوں کو لیکر ایک بار پھر سرخیوں میں ہے- انکی ہاٹ فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- سوشل میڈیا پر لوگ انکی خوبصورتی اور اداؤں پر گفتگو کررہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aisha (@aishasharma25)

 

عائشہ ماڈل اور اداکارہ ہے- وہ جان ابراہم کے ساتھ فلم ستیہ میئے وجیتے میں نظر آچکی ہے- عائشہ شرما اداکارہ نیہا شرما کی چھوٹی بہن ہے-

عائشہ کے والد اجیت شرما کانگریس لیڈر ہے، نیہا اور عائشہ دونوں کی ہی پیدائش بھاگلپور میں ہوئی- انکی پڑھائی دہلی سے ہوئی- عائشہ نے ایمیٹی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

عائشہ شرما کتھک ڈانسر بھی ہے اور اسکے علاوہ انہیں ہپ ہاپ اور جاذ جیسے ڈانس آتے ہیں- عائشہ سال 2016 میں کنگ فیشر کیلنڈر گرل بھی رہ چکی ہے- عائشہ اپنی ڈریس کو لیکر بھی ٹرول ہوچکی ہے-

وہ ایک پارٹی میں ٹرانسپرنٹ ڈریس پہن کر پہنچی تھی- انہیں اس ڈریس کو لیکر خوب ٹرول کیا گیا تھا- برتھ ڈے پارٹی میں ہاٹ بیک لیس مونوکروم جیپ سوٹ میں پہنچی تھی-

بولڈ ڈریس کے لیے ٹرول ہوئی عائشہ سے کہا گیا تھا کہ یہ انکا پبلسٹی اسٹنٹ ہے- ان پر کمنٹ کیے گئے تھے- انہوں نے ان باتوں کا زبردست جواب دیا تھا – عائشہ فیٹنس فریک ہے- وہ جم میں کافی وقت گذارتی ہے-