Type to search

ٹی وی اور فلم

انکیتا لوکھنڈے کے ورک آوٹ ویڈیو کو دیکھ کر آرتی سنگھ حیران

انکیتا لوکھنڈے

ٹی وی ڈسک،12جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیریل پوتر رشتہ، سے سرخیوں میں آنے والی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کا ایک ورک آوٹ ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انکیتا لوکھنڈے ورزش شروع کرنے سے پہلے وارم اپ سیشن کو پورا کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کچھ وقت پہلے آئے اس ویڈیو کو اب تک کافی لوگ دیکھ چکے ہیں اور سبھی لوگ انکیتا لوکھنڈے کی خوب تعریف بھی کررہے ہیں۔ لیکن ان ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انکی خاص دوست اور بگ باس 13 کا حصہ رہے چکی آرتی سنگھ کا سر چکرا چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Look at the speed 😜😜😜 Kya baat kya baat kya baat 🤣 #workoutroutine

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita) on

 

درصال اس ویڈیو میں انکیتا لوکھنڈے نے فاسٹ فاروڈ افکٹ ڈالا ہوا ہے۔ جسکی وجہ سے آرتی سنگھ کو کچھ بھی نہیں سمجھ آرہا ہے۔ انکیتا لوکھنڈے نے ورک آوٹ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اسپیڈ تو دیکھو۔۔۔ کیا بات ۔۔۔ کیا بات ۔۔۔ آرتی سنگھ نے انکیتا لوکھنڈے کے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، میں کچھ بھی نہیں سیکھ پائی۔

 

انکیتا لوکھنڈے ایک کے بعد ایک سوشل میڈیا پر  اپنی ایسی تصویریں شیئر کررہی ہیں جس میں وہ ایک ڈائمنڈ رنگ پہنے ہوئے نظر آرہی ہے۔ ایسے میں ہر کوئی اندازہ لگا رہا ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے درمیان ہی بوائے فرینڈ وککی جین کے ساتھ خاموشی سے منگنی کرلی ہے۔

Tags:

You Might also Like