Type to search

Uncategorized ٹی وی اور فلم

اداکار زید خان کی قسمت بالی ووڈ میں نہیں چمکی

اداکار زید خان

زید اپنے 19 سالہ کیرئیر میں کوئی ہٹ فلم نہ دے سکے-

اداکار کو کئی مواقع ملے لیکن ان کی قسمت نہ چمکی سکی-


نئی دہلی، 26 نومبر (اردو پوسٹ) بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے دن بڑی تعداد میں نوجوان اداکار بننے کا خواب لیکر ممبئی آتے ہیں۔ ان میں اسٹار کڈز اور باہر کے لوگ بھی شامل ہیں۔

 

تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ ان اداکاروں میں سے چند ہی بالی ووڈ میں کامیاب ہوتے ہیں- آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ایک ایسے ایکٹر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اپنے طور پر ایک بھی ہٹ فلم نہیں دے سکے جبکہ ان کے والد اپنے وقت کے سپر اسٹار تھے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZAYED KHAN (@itszayedkhan)

 

اسٹار کڈز کے حوالے سے مداحوں میں ہمیشہ ایک الگ دیوانگی ہوتی ہے- مداح اپنے پسندیدہ ہیرو یا ہیروئن کے بارے میں جاننے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

 

 

 

اس کے علاوہ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کڑی نظر رکھتے ہیں- آج ہم آپ کو اس سپر اسٹار کے بیٹے کے بارے میں بتائیں گے جسے ناظرین بہت پسند کرتے تھے لیکن ان کی ایک کے بعد ایک فلمیں دیکھ کر بور ہو جاتے تھے-

 

 

ہم بات کر رہے ہیں اداکار سنجے خان کے بیٹے زید خان کی، جو سال 1970-80 کی دہائی کے سپر اسٹار تھے۔ سنجے خان کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

 

 

 

سنجے خان نے فلم حقیت (1964) سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی- اس کے علاوہ انہوں نے میلہ، اپاسنا، دھوند اور ناگن جیسی بہترین فلموں میں بھی کام کیا۔ اداکار ہونے کے علاوہ وہ پروڈیوسر بھی تھے-

 

 

سنجے خان ‘سوارڈ آف ٹیپو سلطان’ ، ‘جئے ہنومان’ جیسے سپر ہٹ سیریلوں کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ‘میلہ’ ، ‘دس لاکھ’ ، ‘ایک پھول دو مالی’ ، ‘انتقام’ اور ‘ناگین’ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی دکھائی دے چکے ہیں۔

 

بتادیں کہ سنجے خان نے زرین خان سے سال 1966 میں شادی کی تھی۔ اداکار کے چار بچے ہیں، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ بیٹے زید خان نے سال 2004 میں آئی شاہ رخ خان، امرتا اروڑا ، سشمیتا سین کی فلم میں ہوں نا میں لکشمن کا کردار ادا کیا تھا-

 

 

فلم میں ہوں نہ میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔ وہیں سنجے کی بیٹی سوزین خان کی شادی بالی ووڈ اداکار ریتک روشن سے ہوئی تھی- اسی طرح زید خان بھی ریتک روشن کے بہنوئی تھے۔

 

اداکار زید خان کی پہلی فلم سال 2003 میں چورا لیا تم نے ریلیز ہوئی تھی۔ زی اس فلم میں لیڈ رول نظر آئے تھے۔ ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول کے ساتھ زید کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا،

 

اس فلم کے بعد انہوں نے سال 2004 میں ریلیز ہوئی فلم میں ہوں نا میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دل جیت لیے۔ انہیں اسٹارڈم کا حقیقی احساس اس فلم سے ملا- اسکے بعد انہوں نے سنجے دت اور ایشوریہ رائے کی فلم شبدھ میں کام کیا-

 

فلم میں ہوں نا کے بعد زید خان نے شادی نمبر ون، وعدہ، دس، فائٹ کلب، مشن استنبول اور یوراج جیسی کئی بالی ووڈ فلمیں کیں لیکن یہ تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں۔

 

 

زید سال 2015 میں ریلیز ہوئی فلم شرافت گئی تل لینے میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کے بعد انہوں نے فلموں سے وقفہ لے لیا- سال 2017 میں زید خان کو ٹی وی شو حاصل میں خوب پسند کیا گیا۔

 

بتادیں کہ 5 جولائی 1980 کو ممبئی میں سنجے خان اور زرین خان (زرین کاترک) کے گھر پیدا ہوئے- زید نے سال 2005 میں ملائکہ پاریکھ سے شادی کی- زید خان کے دو بیٹے ہیں-

 

زید نے گریجویشن کے بعد بزنس مینجمنٹ منٹگمری کالج سے کیا اور لندن فلم اکیڈمی سے فلم میکنگ کیا-

 

فلم میں ہوں نا کے بعد اداکار زید خان کی تمام فلمیں فلاپ ثابت ہوئیں۔

اس کے ساتھ ہی زید خان اپنے طور پر ایک بھی ہٹ فلم نہیں دے سکے۔

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1