Type to search

ٹی وی اور فلم

جمی شیرگل کی کرائم تھریلر فلم اعظم کا ٹیزر ریلیز

جمی شیرگل

فلمی ڈسک، 27 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) محبتیں، صاحب بیوی اور گینگسٹر، میرے یار کی شادی ہے، اور دل ہے تمہارا جیسی فلموں میں کام کرچکے جمی شیرگل جلد ہی گینگسٹر کے رول میں نظر آئیں گے-

 

 

 

سال 2021 میں او ٹی ٹی پر ریلیز فلم کالر بم میں جمی شیرگل نے پولیس افسر کا کردار نبھایا تھا- اب اپنی آنے والی فلم اعظم میں وہ ایک گینگسٹر کا کردار نبھانے والے ہیں-

 

 

 

 

شرون تیواری کی ہدایت میں بنی اس فلم کا ٹیزر پیر کو ریلیز کردیا گیا ہے- 15 سکنڈ کے ٹیزر میں گولیوں کی آواز کے درمیان جمی شیرگل کا ڈائیلاگ سننے کو ملتا ہے، ہمارا دھندا بیلینس پر چلتا ہے، جسکا بیلینس گیا، وہ آدمی گیا-

 

 

 

پچھلے دنوں میکرس نے اعظم کا موشن پوسٹر ریلیز کیا تھا، جبکہ اب ٹیزر کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا ہے- یہ فلم 19 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے-

 

 

فلم اعظم میں جمی شیرگل کے ساتھ ابھیمنیو سنگھ، اندرنیل سین گپتا، گویندا نامدیو اور رضا مراد جیسے فنکار ہیں- ٹیزر میں جمی شیرگل کا زبردست انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- فلم کرائم تھریلر ہے اور یہ ایک گینگسٹر کے ڈان بننے کی کہانی کہتی ہے-

 

 

فلم اعظم کی کہانی ایک معافیہ ڈان کے جانشین پر بنی ہے، کہانی میں جرم کی دنیا کے ساتھ ہی سیاست ، دھوکہ دہی اور سازش اس میں دلچسپی بتاتی ہے، ٹی بی پٹیل اس فلم کے پروڈیوسر ہے-

 

 

کہانی کے مرکز میں ایک کرائم سنڈیکیٹ ہے، جس میں نواب خان کو اپنے جانشین کی تلاش ہے،

فلم اعظم میں جمی شیرگل کے کردار کا نام جاوید ہے-

 

جمی شیرگل کو پچھلی بار سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ڈبل ایکس ایل میں کیمیو رول میں دیکھا گیا تھا،

ہندی کے ساتھ ہی جمی شیرگل پنجابی فلموں کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں-

 

حالانکہ سال 2018 میں آئی صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 کے بعد سے

انکی کوئی بھی ہندی فلم باکس آفس پر کمال نہیں کرپائی-

Tags:

You Might also Like