Type to search

اسپورٹس

73فیصدی شائقین جیو سنیما پر آئی پی ایل دیکھ رہے ہیں : اسکور رپورٹ

جیو سینما

نئی دہلی، 26 اپریل۔ 2023 (پریس نوٹ) موبائل اور کنیکٹیڈ ٹی وی پر جیو سنیما کے ذریعہ کی جارہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ ،ٹی وی پر اسٹار اسپورٹس کے مقابلہ تین گنا زیادہ آئی پی ایل ناظرین تک پہنچ رہی ہے۔

 

سکور( (اسکور رپورٹ کے مطابق، ڈیجیٹل اسٹریمنگ 73 فیصد آئی پی ایل ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ وہیں کیبل اور ڈی ٹی ایچ کے پاس صرف 27 فیصد ناظرین ہی بچے ہیں۔ آئی پی ایل میں اشتہارات کے اثرات کو جانچنے کے لیے سنکرونائز انڈیا اور یونومر کی رپورٹ ‘اسکور’ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

 

 

‘اسکور’ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی پر آئی پی ایل کو دیکھنے والوں کی تعداد کیبل یا ڈی ٹی ایچ سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی پی ایل کو 62فیصد ناظرین نے کنیکٹڈ ٹی وی اور صرف %38 کیبل/ڈی ٹی ایچ پر دیکھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹی وی پر کل ناظرین کی کل تعداد میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

 

 

ناظرین کے آئی پی ایل دیکھنے کے انداز میں بھی دلچسپ تبدیلیاں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق %52 لوگ آئی پی ایل کو ٹی وی اور موبائل دونوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ %30 ناظرین ایسے ہیں جو صرف موبائل پر آئی پی ایل دیکھتے ہیں اور صرف 18فیصد اب بھی ٹی وی سے چپکے ہوئے ہیں۔ اگر آپ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ واضح ہے کہ ایک تہائی ناظرین براہ راست جیو سنیما سے جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ 50 فیصد سے زائد ناظرین موبائل اور ٹی وی دونوں استعمال کر رہے ہیں۔

 

 

سنکرونائز انڈیا اور یونومر کی اسکور رپورٹ تیار کرنے کیلئے یونومر مارکٹ ریسرچ پلیٹ فارم پر ڈیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے دو ہفتوں میں لئے گئے سیمپل کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ سیمپل ممبئی، دلی ، بنگلورو، چینئی، کولکاتہ، احمد آباد، حیدر آباد، لکھنؤ، لدھیانہ اور جئے پور سے جمع کئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like