Type to search

ٹی وی اور فلم

آریا 2 میں سشمیتا سین کا بیٹا بن کر چھا گیا ویرین وزیرانی

ویرین وزیرانی

ویب سیریز آریا 2 میں سشمیتا کے بڑے بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں ویرین وزیرانی
ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی سب سے مقبول ویب سیریز ہے آریا،
اس ویب سیریز کا دوسرا سیز ہوا ریلیز
سشمیتا سین نے اس ویب سیریز سے کیا او ٹی ٹی ڈیبیو

ویرین وزیرانی کو سیریل ‘بالیکا ودھو’ سے ملی پہچان


ٹی وی ڈسک،17 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی مشہور ویب سیریز آریا کا دوسرا سیزن ریلیز ہوا ہے اور کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ویب سیریز آریا میں اداکارہ سشمیتا سین نے اہم کردار نبھایا تھا، اس سیریز کو سال 2021 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ میں ہندوستان کی طرف سے کئی زمروں میں نامزد کیا گیا-

آریا 2 کے نئے سیزن میں آریا کے لیڈ کردار سشمیتا سین نبھا رہی ہے۔ اس ویب سیریز سے سشمیتا سین نے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کیا تھا۔

بتادیں کہ آریا کے نئے سیزن کی کہانی کافی دلچسپ اور سسپنس والی ہے۔ یہ ویب سیریز ایک ماں کی کہانی کو بیاں کرتی ہے۔

جو والد کے موت کے بعد اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے جرائم اور مجروموں کی دنیا سے لڑتی ہے۔

سشمیتا سین کے علاوہ وکاس کمار اے ایس پی خان، جینت کرپلانی زوراور، سکندر کھیر دولت، انکور بھاٹیہ سنگم، نمت داس جواہر کا رول نبھا رہے ہیں۔

آریا کے بیٹوں کے رول میں پرتیکشا پنوار اور ویرین وزیرانی ہے جبکہ بیٹی کے رول میں ویرتی واگھانی نظر آرہی ہے۔

ویب سیریز آریا 2 میں سشمیتا سین تو متاثر کن نظر آئی ہی ہے لیکن انکے بے حد سمجھدار بیٹے کے رول میں ویرن وزیرانی نے زبردست اداکاری کی ہے۔

ویرین وزیرانی نے اس سیرز میں ویر سرین کا رول کیا ہے جو ماں کی غیر موجودگی میں اپنے چھوٹے بھائی اور بہن کا پورا خیال رکھتا ہے۔

آریا میں انکا کردار ایک ایسے بیٹے کا ہے جو اپنے والدین کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلتے ہیں اور ہر مشکل کا شریک بنتا ہے۔

 

ویرین وجیرانی کی پیدائش 19 ڈسمبر 2001 کو ممبئی میں ہوئی، انکی چھوٹی بہن خوشی وزیرانی، ویرین نے چھوٹی سی عمر میں خوب اونچی مقوبلیت پائی ہے۔ ویرین چند کمرشل اشتہارات میں بھی نظر آچکے ہیں۔

انسٹاگرام پر وہ کافی مقبول ہے وہ کلرس چینل پر نشر ہوئے شو بالیکا ودھو جیسے مقبول سیریز میں بھی نظر آئے تھے۔ وہ سب ٹی وی کے سیریل بالویر میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ان شوز کے علاوہ ویرین زندگی کٹھی میٹھی اور سروین گگل جیسے ٹی وی شوز میں انہوں نے کام کیا۔