Type to search

بزنس

2.2 کروڑ ناظرین نے جیو سنیما پر دیکھے دھونی کے چھکے

جیتو دھن دھنا دھن

نئی دہلی، 13 اپریل، 2023 (پریس نوٹ) چنئی سپر کنگس کے کپتان ایم ایس دھونی جب راجستھان رائل کے خلاف رن۔ چیز کے دوران چھکے اڑا رہے تھے، تب جیو ۔ سنیما کے شائقین کی تعداد 2.2کروڑ کو پار کر گئی۔ ٹورنامنٹ کے آن لائن لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم جیو۔ سنیما پر موجودہ 2023 سیزن میں اب تک کی سب سے زیاد ویوور شپ دیکھی گئی۔

 

آخری گیند تک تماشائی سانس تھامے میچ کے اتار چڑھا کو دیکھتے رہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ایک بار پھر پرانے دنوں کی جھلک دکھا دی۔ بہترین فنشر سمجھے جانے والے دھونی نے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

تاہم راجستھان رائلز کے تیز گیند باز سندیپ شرما نے آخری گیند پر صرف ایک رن دیا اور چنئی سپر کنگز کو تین رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی نے 188 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 17 گیندوں میں 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل کا یہ دلچسپ میچ بدھ کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے، ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر جیو۔ سنیما کے پچھلے ہفتے کے آخر میں شاندار آغاز کیا۔ پہلے ویک ۔ اینڈ پر ویڈیو ویوز کی تعداد نے پچھلے پورے سیزن کے دوران ویڈیو ویووز کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جیو۔ سنیما پر ویڈیو ریکارڈ 147کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے۔ جیو۔ سنیما پر فی ویڈیو فی میچ بتایا گیا وقت بھی 60 فیصدی بڑھ گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like