Type to search

ٹی وی اور فلم

شوہر سے الگ ہونے کے بعد اس سنگر کے ساتھ لیو ان میں ساؤتھ کی مقبول اداکارہ امالا پول

ٹالی ووڈ،13مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مقبول اداکارہ (املہ پول) امالا پول اس وقت اپنی ایکٹینگ کے علاوہ ایک اور وجہ سے بحث میں ہے۔ انڈسٹری کی بحثوں پر یقین کریں تو اپنے شوہر ڈائریکٹر ایے ایل وجے سے الگ ہونے کے بعد امالا اب ممبئی بیسڈ سنگر بھویندر سنگھ کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سنگر بھویندر سنگھ اور امالا دونوں لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں۔ حال ہی میں بھویندر کے ساتھ امالا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ حالانکہ بھویندر نے اسکے فوری بعد تصویر ہٹا کر اپنے انسٹاگرام کو پرائیوٹ کردیا تھا۔

بتادیں کہ امالا کی فلم ادائی کے لیے بھی بھویندر نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دی تھی۔ فلم دیوا تھیرومگل کی شوٹنگ کے دوران امالا ڈائریکٹر اے ایل وجے کے قریب آگئی تھی۔ 7 جون 2014 کو کوچی میں منگنی اور 5 دن بعد چنئی میں شادی کرلی تھی۔
املہ پول کی پیدائش 26 اکتوبر 1991 میں ہوئی۔ املہ پول نے سینٹ ٹریسا میں کمیونی کیٹیو انگلش میں بی اے میں داخلہ لیا، اس درمیان املہ کا ماڈلنگ پورٹ فولیو ملیالم فلموں کے ڈائریکٹر لال جوز کے سامنے آیا، لال جوز نے اپنی ری میک فلم نیلاتھمرا 2009 میں ایک معاون کردار کے لیے املہ پول سے رابطہ کیا، اس فلم کی کامیابی کے باوجود املہ کو مزید ملیالم فلموں کی کوئی آفر نہ آئی۔

بتادیں کہ اپنی بہترین ایکٹینگ کے علاوہ اپنے بولڈ انداز کے لیے بھی امالا اکثر بحث میں رہتی ہے۔ تامل، تلگو اور ملیالم فلموں کی جانی مانی اداکارہ امالا 18 سال کی عمر سے ہی فلموں میں ایکٹیو ہے۔ امالا سوشل میڈیا ، خاص کر انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور اپنی بہترین فوٹوز فین کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔
فوٹو: امالا کے انسٹاگرام سے لی گئی ۔

Tags:

You Might also Like