Type to search

آٹو موبائل

ولوو ایکس سی 40 ٹی 4 آر ڈیزائن پٹرول ماڈل ہندوستان میں لانچ، قیمتت 39.9 لاکھ

آٹو ڈسک،15ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ولوو نے ہندوستانی بازار میں ایکس سی 40 ٹی 4 آر۔ڈیزائن پیٹرول ویرینٹ لانچ کردیا۔ اس ایس یو وی کی ایکس شوروم قیمت 39.9 لاکھ روپے ہے۔ اس میں بی ایس 6 پیٹرول انجن دیا گیا ہے۔ ولو ایکس سی 40 ٹی آر۔ڈیزائن پریمیم سمال ایس یو وی سیگمنٹ میں ولو کی پہلی پیٹرول کار ہے۔ ایکس سی 40 ایس یو وی ہندوستان میں ابھی تک صرف ڈیزل انجن میں دستیاب تھی۔

ایکس سی 40 ٹی 4 آر۔ڈیزائن میں بی ایس 6 ، 2.0 لیٹر، 4 سلنڈر ، ٹربو ۔ پیٹرول انجن ہے ۔ یہ انجن 190ایچ پی کی پاور اور 300 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ انجن 8 اسپیشڈ آٹومیٹک گیئرباکس سے لیس ہے۔ پیٹرول انجن والی یہ ایس یو وی فرنٹ۔وہیل ڈرائیو سپورٹ کرتی ہے۔ جبکہ ڈیزل انجن والا ویرینٹ آل۔وہیل ڈرائیو میں آتا ہے۔

پیٹرول انجن والی ایکس سی 40 صرف ایک ویرینٹ آر۔ڈیزائن میں دستیاب ہے۔ اس میں پینورامک سنروف، اسمارٹ فونز کے لئے وائرلیس چارجنگ ، اینڈروئیڈ آٹو اور ایپل کارپلے سپورٹ کے ساتھ 9 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، 12.3 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، 14 اسپیکر ساؤنڈ سسٹم وغیرہ موجود ہے۔

Tags: