Type to search

تلنگانہ

اردو لیکس کے آٹھ سال کی تکمیل پر ایڈیٹر ذیشان زیدی کو وائس آف میڈیا نیشنل جرنلسٹ یونین کی مبارکباد

اردو لیکس

جیدرآباد / 23 فروری (راست) اردو لیکس آن لائن پورٹل کے آٹھ سال کی تکمیل پر ایڈیٹر ذیشان زیدی کو تلنگانہ وائس آف میڈیا نیشنل جرنلسٹ یونین نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

 

 

 

جناب مسٹر بی سندیش صدر وائس آف میڈیا نے اردو لیکس کی کم وقت میں ترقی ہونے پر ان کے تمام ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ہندوستان میں اردو کے کام کے لیے اگے آرہی ہے۔

 

 

 

جناب محمد ایوب خان صدر اردو ونگ تیلنگانہ وائس آف میڈیا وایڈیٹر اردو انڈیا پوسٹ نے ذیشان زیدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو داں طبقے کو ایک نئی جہت طاقت فراہم کرنے کا کام کیا ہے-

 

 

جناب محمد عبدالقادر نائب صدر وائس آف میڈیا نے مسٹر ذیشان زیدی ایڈیٹر اردو لیکس کی آٹھ سالہ کامیاب محنت کوشش کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اردو کو زندہ رکھنا اور اردو کی ترقی کے لیے کام کرنا ایک قابل تعریف اور عظیم کارنامہ ہے جسکو کبھی بھولا نہیں جا سکتا۔

 

 

 

اردو لیکس کے کامیاب آٹھ سال مکمل ہونے پر دھبنگ صحافت کے ایڈیٹر جناب رشید عالم الحفیظی نے بھی دلی مبارکبادی اور نیک تمناؤں کی خواہش کی انکی اردو خدمات کو سراہا-

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like