Type to search

تلنگانہ

صحافیوں کو پانچ لاکھ روپے ہیلتھ انشورنس دینے کا مطالبہ : وائس آف میڈیا کا اجلاس

صحافی کو پانچ لاکھ روپے ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان۔جرنلسٹ کارپوریشن قائم کرنے کا مطالبہ
وائس آف میڈیا کا اجلاس۔ نظام آ باد۔ نرمل۔عادل اباد ۔ضلع کمیٹيوں کی باڈی تشکیل،


حیدر آباد 31 جنوری( پریس نوٹ ) وائس آفمیڈیا (نیشنل جرنلسٹ یونین ) کا آج ایك اجلاس دفتر وائس اف میڈیا این ٹی ار چوک روبرو بلدیہ افس نظام بعد میں سینیئر صحافی مسٹر بی سندیش صدر ( وائس آف میڈیا ) کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل اور اخبارات سے متعلق در پیش مسائل کو لے کر غور کیا گیا اور حکومت تلنگانہ چیف منسٹر سے ملاقات کر کے نمائندگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ جس میں ہاؤزنگ اسکیم، ہاوز سائٹ ہیلتھ کارڈ ، ایکریڈیشن کارڈ ہصحا فیوں کے بچوں کو مفت تعلیم ،، وائس آف میڈیا کے نمائندہ کواسمبلی اور آئی اینڈ پی آر، پریس اکیڈمی میں نمائندگی سینئر اور ریٹائیڈ جرنلسٹس کو وظائف دیئے جائیں جانے کا مطالبہ شامل ہے

 

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسٹر سندیش بھاردواج نے کہا کہ وائس آف میڈیا قومی سطح پر صحافیوں کے مسائل حل کرتی ہے اور اب اس نے بین الاقوامی سطح پر بھی 19 ممالک میں کام شروع کردیا ہے۔ کسی بھی ریاست میں، ملک کے کسی بھی خطے میں، مختلف زبانوں میں، مختلف میڈیا میں، مختلف ذرائع ابلاغ میں پریس میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو، یوٹیوب چینل میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کے لئے وائس آف میڈیا آرگنائزیشن چینل میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کے لیے لڑے گی اور صحافیوں کے مسائل کے لیے لڑنے والی ایسوسی ایشن کی حمایت بھی کرے گی۔ اور انہوں نے کہا کہ جنرلسٹ کارپوریشن کے قیام کے لیے لڑتے رہیں گے مسٹر سندیش نے صحافیوں کو بتایا کہ وائس اف میڈیا کے پورے ہندوستان بھر میں 50 ہزار صحافی ان لائن ممبرشپ لے چکے ہیں ۔

مسٹر محمد ایوب خان صدر تلنگانہ اردو ونگ وائس اف میڈیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی ترقی اچھی سوچ سے ہوتی ہے نہ کہ مطلب پرستی سے ہر کام کرنے والے کی قدر ہو اس میں چھوٹا بڑے کا فرق نہ ہو انہوں نے کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے ہر ضلعے میں اردو ونگ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کہا کہ خواہشمند اور متحرک صحافی وائس اف میڈیا میں شامل ہو جائے۔

جناب محمد شفیع صدر عادل اباد وائس اف میڈیا نے کہا کہ ہمیں ایک اچھا پلیٹ فارم ملا ہے جو کسی بھی زبان میں اپنی بات کو منوانے کا بہترین موقع ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ خوش ائین بات ہے کہ وائس اف میڈیا اب وائس اف انڈیا ہونے جا رہا ہے۔جناب محمد محسن نائب صدرِ نے کہا کہ وہ وائس اف میڈیا کے ساتھ کام کرنے کو فخر محسوس کر رہے ہیں جو کہ ایک قومی صحافتی تنظیم۔
جناب سہیل خان صدر اردو ونگِ نظام اباد وائس اف میڈیا ضلع انتظامیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اکیڈیشن کارڈ کو جنت کا پروانہ تصور کیا جا رہا ہے جبکہ یہ ہر صحافی کا حق ہے۔

 

 

 

۔اس موقع پر تین ضلعی کمیڈیوں کی باڑی تشکیل دی گئی مسٹر انیل کمار صدر، وائس آف میڈیا
نظام اباد ڈسٹرکٹ۔جناب ندیم احمد نائب صدر ۔ سہیل خان صدر اردو ونگ نظام اباد ۔ جناب شیخ عبدالاحد صدر وائس آف میڈیا نرمل ڈسٹرکٹ۔جناب اکمل خان جنرل سیکرٹری۔جناب احمد امتیاز علی ارگنائزنگ سیکرٹری نرمل۔جناب محمد شفیع صدروائس آف میڈیا عادل اباد ڈسٹرکٹ ۔جانب فہیم احمد خان متحدہ عادل اباد نظام اباد کریم نگر کوارینیٹر مقرر کیا گیا۔نو منتخبہ صدور و معتمدین کی شال پوشی و کل پوشی کی گي تقررنامہ حوالے کیا گیا اور ان کو مبارکبادی دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔

 

 

 

اور مسٹر محمد رشید عالم حفیظی ایڈیٹر دبنگ صحافت جنرل سیکریٹری وائس آف میڈیا ) نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا۔جناب محمد عبدالقادر نائب صدر نے وائس میڈیا کے جانب سے منعقد ہونے والے سیمنارے متعلق معلومات فراہم کی ۔ آخر میں ،مسٹر انیل کمار صدر ضلع نظام وائس آف میڈیا نے تمام صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like