Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی اسپیکر جی پرساد سے ممبر راجستھان درگاہ وقف کمیٹی فیاض الدین ملک کی ملاقات، راجستھان دورہ کی دعوت

 حیدرآباد ، 27 جنوری (پریس نوٹ) حضرت محمد حسین رضوی حبیبی گدی نشین درگاہ حضرت فیاض الدین ملک شاہ بابا رحمت اللہ علیہ پالی راجستھان و ممبر راجستھان درگاہ وقف کمیٹی نے اسپیکر قانون اسمبلی تلنگانہ مسٹر جی پرساد کمار سے کل شام ایم ایل اے کوارٹرز حیدر گوڑہ میں ملاقات کی اور رسم دستار بندی انجام دی۔

انہوں نے تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی اور درگاہ شریف راجستھان دورہ کی دعوت دی اسپیکر اسمبلی نے دعوت کو قبول کی اور بہت جلد اجمیر شریف دور ہ کرنے کا یقین دلایا ۔محمد ایوب انصاری چیئرمین ڈسٹرکٹ کانگرس کمیٹی وقار اباد نے تعارف کروایا۔

اس موقع پر جاوید الحسن سوشل ورکر مسٹر راجو راجستھان سید محبوب علی محمد عرفان انصاری یوتھ پریسیڈنٹ وقار آ باد۔ محمد عمران انصاری۔ محمد احمد ۔محمد ساجد رضوی۔سینیر صحافی محمد عبدالقادر نائب صدر وائس اف میڈیا اور دوسرے موجود تھے۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like