Type to search

ٹی وی اور فلم

اننیا پانڈے اور وجے دیوراکونڈا کی فلم ‘لائگر’ کا فرسٹ لک جاری

فلم لائگر پوسٹر

فلمی ڈسک، 1 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرن جوہر نے فلم ‘لائگر’ کا فرسٹ لک جاری کردیا ہے- وجے دیوراکونڈا کی فلم لائگر میں انکے ساتھ اننیا پانڈے لیڈ رول میں نظر آنے والی ہے-

فلم لائگر کو پوری جگن ناتھ نے ڈائریکٹ کیا ہے- اس فلم سے وجے دیوراکونڈا بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں-
فلم میں وہ مارشل آرٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں- فلم میں انکے ساتھ وشو ریڈی، علی مکرندیش پانڈے سپورٹنگ رول میں نظر آئیں گے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

یہ ایک پین انڈیا فلم ہے جو ہندی، تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہونے والی ہے-

فلم لائگر کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے، خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم 25 اگسٹ کو سال 2022 میں ریلیز ہوگی-
جیسے ہی فلم کی پہلی جھلک دیکھی ہے، فیسن کا دیوانہ پن اس فلم کو لیکر صاف دیکھائی دے رہا ہے- وجے اس فلم میں ایک زبردست کردار میں نظر آرہے ہیں-

انکا ایکشن اور انداز دیکھ آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے- اس فلم میں وجے کی رنگ میں فائٹ اور ڈائیلاگ فلم میں جان ڈال رہی ہے-

فلم لائیگر میں وجے اور اننیا کے ساتھ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن بھی نظر آنے والے ہیں- حال ہی میں ٹیم میں انکے ساتھ لاس ویگاس میں شوٹنگ پوری کی ہے- اس شیڈول کی تصویریں وجے اور اننیا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی- جس میں وہ سبھی مستی کرتے نظر آرہے تھے-

مائیک پہلی بار بالی ووڈ فلم میں نظر آنے والے ہیں- مائیک کے فلم سے جڑنے کے اناؤسمنٹ کے ساتھ فینس کافی پرجوش ہوگئے تھے-

رپورٹس کے مطابق وجے اور مائیک رنگ میں دو – دو ہاتھ کرتے نظر آئیں گے- مائیک ہالی ووڈ فلموں میں نظر آچکے ہیں- انہوں نے ہینگ اوور اور آئی پی مین3 میں کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like