Type to search

ٹی وی اور فلم

اننیا پانڈے جلد نظر آئیں گی ساؤتھ اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ

اننیا پانڈے

فلمی ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اب اننیا پانڈے ساؤتھ سینما کے کبیر سنگھ ارجن ریڈی کے وجے دیورکونڈا کے ساتھ پردے پر دیکھنے کے لیے پوری طرح سے تیار نظر آرہی ہے۔ یہ وجے کی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔

جی ہاں فلم کے لیے اننیا پانڈے فائنل ہو چکی ہے اور یہ خوشخبری انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر  کرکے فینس کو دی ہے۔

ان تصویروں میں دونوں کی جوڑی کافی جچ رہی ہے۔

اس فلم کی ہدایت پوری جگنناتھ کرنے جارہے ہیں اور اسے کو۔پروڈیوس کریں گے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کمپنی۔

ساؤتھ انڈین لینگویج کےعلاوہ یہ فلم ہندی میں بھی بنے گی۔

اس فلم کا نام ابھی طے نہیں ہے۔ لیکن کہا جارہا تھا کہ فوری اسکا نام ’فائٹر‘ رکھا گیا ہے۔

تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ ابھی سے تال میل بڑھا رہی ہے اننیا۔

اس سے پہلے بحث تھی کہ ہے فلم کے لیے جھانوی کپور کو فائنل کیا گیا ہے۔

کہا جارہا تھا کہ اس فلم کے لیے عالیہ بھٹ کو بھی اپروچ کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like