Type to search

جرائم و حادثات

سسرال والوں نے داماد کو درخت سے باندھ کر کی پیٹائی

اترپردیش/3جولائی(اردوپوسٹ) مظفر نگر کے ایک شخص کو منگل کو ایک نجی معاملے میں اسکے سسرال والوں نے ایک درخت سے باندھ دیا اور اسکی پیٹائی کی۔

پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) کرشنا مراری پرساد، سابق بیوی کو لیکر سسر اور داماد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جسکے بعد داماد کو ایک درخت سے باندھ دیا اور بری طرح پیٹا گیا۔

پرساد نے کہا کہ پیٹائی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، انہیں میڈیکل جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ایک بار رپورٹ ملنے کے بعد ہم معاملے کی جانچ کریں گے۔

Tags: