Type to search

وائرل

ٹک۔ٹاک ویڈیو بناتے وقت دو دوست ندی میں کھودے، ایک بچ گیا دوسرا لاپتہ

چین کے 59 ایپس

اترپردیش/3جولائی(اردوپوسٹ/بھاشہ ہندی) حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ ٹک۔ٹاک کو کورٹ نے پابندی لگا دی تھی۔ لیکن کچھ ہی دنوں میں ٹک۔ٹاک پھر آگیا ہے۔ ٹاک۔ٹاک پر کئی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کیا جارہا تھا جسے لیکرعدالت نے اسے بندکرادیا تھا۔ ٹک ٹاک پر لوگ زیادہ مشہور ہونے کے لیے کئی طرح کے ویڈیو بناکر ڈال رہے ہیں اور اپنی جان تک خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقع مظفر پور میں پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

دیوریا ضلع میں ندوار گھاٹ پر بنے پل سے دو نوجوان دوست موبائل فون پر ٹک۔ٹاک ویڈیو بناتے وقت ندی میں کھود گئے۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ حادثہ پیر کی شام کو ہوا جب بھیڑ بھرے پل سے دانیش (19) اور اسکا دوست عاشق (19) ندی میں کھود گئے۔ دانش کو مقامی لوگوں نے ندی میں ڈوبتے دیکھ کر بچا لیا۔ لیکن اسکے دوست عاشق کی تلاش دیر رات تک پولیس کرتی رہی۔ عاشق کاابھی تک کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

اس درمیان اسکا موبائل سے ویڈیو بناتا رہا اور پھر عاشق بھی ندی میں کھود گیا۔ دیوریا شہر پولیس اسٹیشن کے انچارج راجیندر سنگھ نے بتایا کہ غوطہ خور لاش کو ڈھونڈنے کی کوشش کرہے تھے۔ سنگھ نے بتایا کہ حیدرآباد کے اورنگ آباد کا رہائشی دانش اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا تھا اور علاقے کے آٹو رکشاں ڈرائیور عاشق سے اسکی دوستی ہوگئی تھی۔

Tags: