Type to search

وائرل

یوگنڈا کے امام کی “بیوی” نکلی مرد، شادی کے دو ہفتے بعد ہوا خلاصہ

وائرل ڈسک، کمپالا،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) افریقی ملک یوگنڈا کے ایک امام کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب اسے پتہ چلا کہ اسکی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے- شیخ محمد مطمبہ اور اسکی دولہن نے دو ہفتے پہلے ہی نکاح کیا تھا- حالانکہ شادی کے بعد دونوں کے درمیان کسی بھی طرح کے جسمانی رشتے نہیں بنے تھے- یوگنڈا کے نیوز آوٹ لیٹ ڈیلی مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کو ابھی دو ہفتے ہی ہوئے تھے، دونوں کے درمیان کسی بھی طرح کے جسمانی تعلقات نہیں بنے تھے، اور اس وجہ سے امام کو یہ پتہ ہی نہیں چلا کہ اسکی بیوی ایک مرد ہے- حالانکہ دو ہفتے بعد امام کے پڑوسی نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ اسکی بیوی ایک مرد ہے- امام کے پڑوسی نے اسکی بیوی پر الزام لگایا کہ وہ دیوار سے کھود کر انکے گھر میں گھسی اور انکا سامان چرا لیا، جس میں ٹی وی اور کپڑے شامل ہے- اسکے بعد پڑوسی نے کہا کہ وہ کوئی عورت نہیں بلکہ ایک آدمی ہے-

امام کے پڑوسی نے اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی، اسکے کچھ دیر بعد ہی امام اور اسکی بیوی کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، چونکہ امام کی بیوی حجاب اور سینڈل پہنے ہوئے تھی اس لیے اسے جیل میں ڈالنے سے پہلے ایک خاتون پولیس افسر نے اسکی جانچ کی اور وہ چونک گئی، خاتون پولیس افسر کے جانچ کرنے سے امام کی بیوی کا راز فاش ہوگیا، اسکے بعد جب پولیس نے امام کو اس بارے میں بتایا تو اسکے پیروں تلے زمین کھسک گئی-

ملزم نے پولیس کو پوچھ تاچھ میں بتایا کہ اس نے پیسوں کے لیے امام سے شادی کی تھی، امام نے بعد میں بتایا کہ ملزم سے اسکی ملاقات ایک مسجد میں ہوئی تھی- امام نے کہا، میں شادی کے لیے ایک خوبصورت لڑکی کی تلاش کررہا تھا اور جب میں، حجاب پہنے ہوئے ایک خوبصورت لڑکی سے ملا تو میں نے اسے شادی کے لیے پرپوز کردیا اور اس نے مجھ سے شادی کے لیے ہاں کردیا، امام نے آگے کہا، اس نے مجھے کہا کہ جب تک ہماری شادی نہیں ہوتی تب تک ہم جسمانی تعلقات نہیں بنا سکتے-

Tags: