Type to search

جرائم و حادثات

ممبئی – بھوونیشور لوکمنیا تلک ایکسپریس کے آٹھ ڈبے پٹری سے اترے، کئی زخمی

ممبئی،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ممبئی سے بھوونیشور جا رہی لوکمنیا تلک ایکپسریس کےایک مال گاڑی سے اوڈیشہ میں کٹک کے پاس جمعرات کی صبح ٹکرا جانے کے بعد آٹھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ریل اہکاروں نے بتایا کہ سالگاؤں اسٹیشنوں کے درمیان صبح قریب سات بجے ہوئے اس حادثے میں کم سے کم 20 لوگوں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ سالگاؤں اور نیرگونڈی کے درمیان ہوا جب لوکمنیا تلک ایکسپریس ایک مالگاڑی کی گارڈ وین سے ٹکرا گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ جہاں یہ حادثہ ہوا اس علاقے میں کہرا چھایا ہوا ہے۔

سبھی زخمیوں کو پاس کے ایک ہاسٹل میں شریک کرایا گیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ مقام واقع پر کافی کہرا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کس وجہ سے ہوا۔

Tags:

You Might also Like