Type to search

ٹی وی اور فلم

‘تارک مہتا’ شو کی اداکارہ پریا آہوجا سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

اداکارہ پریا آہوجا

ٹی وی ڈسک، 24 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ریٹا رپورٹر کا کردار نبھا کر مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پریا آہوجا کو اپنی گلیمرس فوٹو شیئر کرنے پر ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑا ہے-

پریا اپنی ان فوٹو میں برا کی اسٹرپ کو فلانٹ کرتی نظر آئی- ان تصویروں کو اداکارہ کے شوہر اور شو کے ڈائریکٹر مالوا راجدا نے کلک کیا ہے-

چھوٹے پردے کا سب سے مشہور شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ، کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے-

اس شو کو ہر عمر کے لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں- اس شو کی ٹی آر پی بھی لگاتار زبردست رہی ہے- شو کے ہر کردار نے اپنی زبردست ایکٹینگ کے ذریعہ الگ پہچان بنا لی ہے-

اس شو میں ریٹا رپورٹر کا کردار نبھا رہی پریا آہوجا کسی بھی پہچان کی محتاج نہیں ہے- انہوں نے اپنے شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتا ہے-

ایکٹینگ کے علاوہ پریا آہوجا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی فوٹو اور ویڈیوز فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-

اسی درمیان پریا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ بولڈ تصویریں شیئر کی ہے جسکے وجہ سے وہ لگاتار یوزرس کی طرف سے ٹرول کا شکار ہوگئی-

ان فوٹوز میں وہ برا کی اسٹرپ کو فلانٹ کرتی نظر آرہی ہے-

ان تصویروں میں پریا آہوجا بلو ڈینم شرٹ اور بلیک پینٹ میں نظر آرہی ہے-

معمولی میک اپ اور کھلے بال انکے لک کو اور شاندار بنا رہا ہے- ٹرولرس نے جب انہیں نشانہ بنایا تو انکے شوہر اور شو کے ڈائریکٹر مالوا رجدا نے زبردست جواب دیا-

تصویروں کو شیئر کرکے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ، جو بھی آپ کی روح کے لیے اچھا ہے بس اسے کر ڈالیں-
فوٹو شوٹ کی تصویریں سامنے آتے ہی پریا آہوجا کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے-

بتادیں کہ حمل کے بعد سے پریا کافی وقت سے شو سے دور ہے-

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پریا کی پیدائش 16 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوئی، انہوں نے اپنی تعلیم دہلی سے کی-

غور طلب ہے کہ، سنمپل نظر آنے والی پریا اصل زندگی میں کافی گلمیرس ہیں۔ انہوں نے شو کے ڈائریکٹر کے ساتھ ہی شادی کی ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک سے بڑھ کر ایک تصویریں ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیے۔

تارک مہتا …’ کے پہلے جھارا ، شبھ ویواہ، چھجے کا پیار اور بیٹیاں جیسے سیریلس میں کام کرچکی ہے۔
وہیں زی ٹی وی کے سیریل تین بہو رانیاں، سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔