Type to search

ٹی وی اور فلم

سوشانت سنگھ راجپوت پچھے چھوڑ گئے پانچ پروجیکٹس

فلمی ڈسک،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت نے زندگی سے ہار کر آج صبح خودکشی کرلی۔ انہوں نے اپنے ممبئی کے باندرا میں واقع گھر پر ہی خود کو پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔ انکے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اس درمیان ایکٹر کئی فلموں کو ادھورا چھوڑ گئے ہیں۔

اس فلم کے بارے میں ایکٹر نے گذشتہ 15جنوری، آرمی ڈے کے دن اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ اعلان کیا تھا۔ ہالی ووڈ فلم دی فالٹ ان اوور اسٹارس کی ہندی ریمیک میں سوشانت سنگھ اداکارہ سنجنا سنگھی کے ساتھ دیکھنے والے تھے۔ یہ فلم بن کر تیار ہے اور اسی سال 8 مئی کو ریلیز ہونی تھی۔ جسکی ریلیز لاک ڈاؤن کی وجہ سے روک گئی تھی۔

اسکے علاوہ ایکٹر نے فلم چندا ماما دور کے بھی سائن کی تھی۔ اس فلم کو مکیش چھابرا ڈائریکٹ کرنے والے تھے۔ حالانکہ بعد میں یہ فلم اٹک گئی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سوشانت سنگھ ہدایتکار شیکھر کپور کی فلم پانی کو بھی کرنے والے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ریتیک روشن کو ریپیلس کیا تھا۔

اسکے علاوہ کوکٹیل ہدایتکار ہومی کی فلم تکدوم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ نظر آنے والے تھے۔ حالانکہ اس فلم کو لیکر بھی ذیادہ اپ ڈیٹس سامنے نہیں آئے۔

Tags:

You Might also Like