Type to search

ٹی وی اور فلم

سوشانت سنگھ راجپوت: پرکاش راج نے کہا – تمہیں ابھی بہت دور تک جانا تھا میرے بچے۔۔۔

فلمی ڈسک،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 34سال کے تھے۔ مغربی علاقہ کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس منوج شرما نے بتایا، انہوں نے باندرا میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بالی ووڈ سے لیکر کھیل کی دنیا تک غم ظاہر کیا جارہا ہے۔ انکی موت پر اب بالی ووڈ ایکٹر پرکاش راج نے ٹیوٹ کرکے اظہار غم ظاہر کیا۔

 

پرکاش راج نے ٹیوٹ کیا تمہیں ابھی بہت دور تک جانا تھا میرے بچے۔ گہری چوٹ لگی ہے۔۔۔ بہت بڑا ٹیلنٹ بہت جلد چلی گئی۔ آپ کو اپنوں کو اس تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ بھگوان آپکی روح کو سکون دے، پرکاش راج نے اس طرح سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر گہرا غم کا اظہار کیا۔ ان سے پہلے اکشے کمار ، شاہ رخ خان، انوپم کھیر جیسے فنکاروں نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کے علاوہ کھیل اور سیاسی حلقے اس خبر پر حیران ہیں۔

Tags:

You Might also Like