Type to search

ٹی وی اور فلم

 فلم ’چھچھورے‘ چین کے 100 سے زائد شہروں میں 11000 اسکرین پر ہوگی ریلیز

فلم چھچھورے

فلمی ڈسک، 16 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2019 کی کامیڈی ڈرامہ فلم ‘چھچھورے‘ 7 جنوری 2022 کو چین میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ نتیش تیواری کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم اب چین میں ریلیز ہوگی-
یہ فلم سب سے بڑے فلم مارکیٹ میں سے ایک ہے- نتیش کی آخری فلم دنگل ہے جس میں عامر خان نے کام کیا تھا- فلم دنگل سال 2017 میں چین میں ہٹ ہوئی تھی-

فلم ریلیز ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی ساجد اور نتیش نے اعلان کیا تھا کہ دونوں جلد ہی پھر سے ایک ساتھ کام کریں گے-

 

 چھچھورے کو 11 ہزار اسکرینوں پر 100 سے زیادہ شہروں میں ریلیز کیا جائے گا-

فلم کا موضؤع بڑے پیمانے پر ناظرین کو متوجہ کرنا ہے کیونکہ یہ ایک المناک واقعے کے بارے میں ہے جو مڈل ایج انیرودھ (سوشانت سنگھ راجپوت) کے گذشتہ دنوں کو تازہ کردیتی ہے اور اپنے کالج کے دنوں سمیت اپنے دوستوں کو یاد کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے جنہیں لوزرس کے نام سے جانا جاتا تھا-

سوشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ فلم چھچھورے میں شردھا کپور، ورون شرما، طاہر راج بھسین، پرتیک ببر، تشار پانڈے، نوین پولیشٹی اور سہرش کمار شکلا نے بھی کام کیا ہے-

سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم چھچھورے کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا تھا- اس فلم کا گانا خیریت کافی مشہور ہوا تھا جسے ارجیت سنگھ نے گایا تھا-

Tags:

You Might also Like