Type to search

ٹی وی اور فلم

سوشانت سنگھ نے چھوڑا ساودھان انڈیا، سی اے اے اور جامعہ تشدد کو لیکر کیے تھے ٹیوٹ

ٹی وی ڈسک، 18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساودھان انڈیا کو سال 2011 سے ہوسٹ کررہے ایکٹر سوشانت سنگھ سنگھ نے شو کو الوداع کہہ دیا ہے- ایکٹر نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر شہریت قانون کو لیکر چل رہے مخالف مظاہرے اور جامعہ میں ہوئے تشدد کو لیکر کئی ٹیوٹ اور ری-ٹیوٹ کیے تھے، مانا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے انہیں شو چھوڑنا پڑا ہے-

شو چھوڑنے کی معلومات دیتے ہوئے سوشانت نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر لکھا، ساودھان انڈیا کے ساتھ میرا رشتہ ختم ہوا، انکے اس پوسٹ پر ایک یوزر نے جب کمینٹ کیا کہ کیا انہیں “سچ بولنے ” کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے تو اسکا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، یہ بہت چھوٹی قیمت ہے میرے دوست- ہم بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو جواب کیسے دیں گے؟

سوشانت کے اس جواب سے ہی یہ اندازا لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے ٹیوٹس کیے وہ انکے شو چھوڑنے کے پچھے کی بڑی وجہ ہے- ایکٹر کےٹیوٹ سے یہ صاف ہے کہ انہیں شو چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں ہے-

بتادیں کہ سوشانت نے ٹیوٹ کے ذریعہ جامعہ یونیورسٹی میں پولیس کی کاروائی کو لیکر سوال اٹھائے تھے اور اسکی تنقید کی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیوز کو بھی اپنے ہینڈل پر شیئر کیا ہے-

Tags: