Type to search

ٹی وی اور فلم

میڈم تساؤ میں ہوگا کاجل اگروال کا مومی مجسمہ، بنی ساؤتھ کی پہلی اداکارہ

فلمی ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی ہند کی سپر اسٹار اور کچھ بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آچکی اداکارہ کاجل اگروال نے انسٹاگرام پر اپنے فینس کے لیے اچھی خبر شیئر کی ہے۔ کاجل پہلی ساؤتھ انڈین فلموں کی اداکارہ بننے جارہی ہے جنکا ویکس سے بنا مومی مجسمہ میڈیم تساؤ میوزیم میں لگے گا۔ کاجل اس خبر سے کافی خوش ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹس شیئر کیے ہیں۔

کاجل نے میڈم تساؤ باکس میں ایک فوٹو شیئر کی ہے اور لکھا، میڈم تساؤ سنگاپور میں اپنے مجسمہ کو لیکر بے حد پرجوش ہے۔ 5 فروری 2020 کو سنگاپور میں انکا مجسمہ لگنے جارہا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ایک فلم اسٹار کے انوکھے تجربہ کو میں آپ سے شیکر کرونگی جب میرا مجسمہ ریلیز ہوگا۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا، مجھے یاد ہے کہ میڈم تساؤ میوزیم میں ایک بچے کے طور پر گئی تھی اور میں وہاں موجود بڑے بڑے ہستیوں کے مجسمہ کو دیکھر کر بے حد خوش ہوتی تھی۔ آج انکے درمیان اپنے آپ کو پاکر فخر محسوس کررہی ہوں۔

غور طلب ہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، سلمان خان، کٹرینہ کیف اور ریتک روشن جیسے ستاروں کے مجسمے دنیا کے الگ الگ میڈم تساؤ میوزم میں لگے ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر میڈم تساؤ میوزم لندن میں ہے وہیں کاجل کے علاوہ ساؤتھ انڈین کے سپر اسٹار مہیش بابو اور پربھاس جیسے ستاروں کے بھی میڈم تساؤ میوزم میں مومی مجسمہ لگ چکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like