Type to search

تعلیم اور ملازمت

کرناٹک: امتحانات میں نقل روکنے کے لیے ٹیچر نے طلباء کو پہنایا کارٹن باکس

کرناٹک،20اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرناٹک سے ایک حیران کرنے والا واقع سامنے آیا ہے- یہاں ایک پری-یونیورسٹی میں امتحان کے دوران نقل روکنے کے لیے قریب 50 طلباء کے سر پر کارٹن کا ڈبہ پہنا دیا- یہ واقع حواری ضلع کا ہے، حواری ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشن (ڈی ڈی پی آئی) نے فون پر بتایا کہ ہم نے بھگت پری یونیورسٹی کالج کو ایک نوٹس جاری کرکے اپنے طلباء کو امتحان کے دوران نقل کرنے سے روکنے کے لیے زبردستی کارڈ بورڈ (کارٹن کا ڈبہ) پہنانے کو لیکر وضاحت مانگی ہے- بتادیں کہ حواری بنگلور سے 335 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے- ابھی تک ملی معلومات کے مطابق یہ چونکانے والا واقع چہارشنبہ کا ہے-

اسکا خلاصہ تب ہوا جب جمعہ کو کو-ایجوکیشن نجی کالج کے طالب علم کا امتحان حال کا ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں طلباء ڈبہ پہنے امتحان دیتے دیکھ رہے ہیں- طلباء اپنی کلاس میں معاشیات اور کیمسٹری کا امتحان دے رہے تھے- عہدیدار نے کہا کہ وجہ جو بھی ہو، انہیں تحریری امتحان کے دوران ڈبنے پہننے کے لیے نہیں کہا جاسکتا- ہماری طرف سے ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا- نہ ہی ایسا کوئی قانون ہے-

حالانکہ طلبا سانس لے سکے اور دیکھ سکیں، اس لیے ڈبوں کو سامنے سے کاٹا گیا تھا، لیکن وہ اپنے بینچ پر بیٹھے دیگر طالب علموں کو جوابی بیاضات کو دیکھنے کے لیے سر کو بائیں یا دائیں نہیں ہلا سکتے تھے- اس واقع پر ریاست کے تعلیم وزیر ایس سریش کمار نے کہا کہ اس طرح کے واقع ناقابل قبول ہے- کمار نے اس پورے واقع کو لیکر ٹیوٹ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس ایسا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ طلبا کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کریں-