Type to search

اسپورٹس

کون ہے کرکٹر شہباز ندیم: رانچی ٹیسٹ سے کریں گے کیریئر کا آغاز

رانچی، 20 اکتوبر(ایجنسی) ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پہلے بلے بازی کررہی ہے- پہلے دو ٹیسٹ جیت کر فتح کرنے کے بعد ویراٹ کوہلی نے ٹیم میں زیادہ بدلاؤ نہیں کیے – ٹیم انڈیا میں اس میچ کے لیے صرف ایک ہی بدلاؤ کیا گیا ہے- ٹیم میں تیز گیندباز اشانت شرما کی جگہ شہباز ندیم کو شامل کیا گیا ہے- جو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں-

پہلے سے کھیلنا طے نہیں تھا ندیم کا

30 سال کے ندیم کا اس میچ میں کھیلنا پہلے سے طے نہیں تھا- ٹیم انڈیا میں کلدیپ یادو کو موقع دیا جانے کی بات طے مانی جارہی تھی- لیکن جمعہ کو انہوں نے پریکٹس سیشن کے دوران بائیں کاندھے میں درد کی شکایت کی تھی- اسکی وجہ سے پہلے ندیم کو ٹیم انڈیا میں انکے کور کے طور پر شامل کیا اور ہفتہ کی صبح تک انکا کھیلنا طے ہوگیا-

کون ہے ندیم؟

30 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر ندیم نے ابھی تک ٹیم انڈیا کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا تھا- بہار جھارکھنڈ کی طرف سے کھیلنے والے ندیم نے لسٹ اے میں اب تک 4.29 کی اکنامی اور 27.80 کے اوسط سے 106 میچوں میں 145 وکٹ لیے ہیں- وہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 110 میچوں میں 28.59 کے اوسط اور 2.69 کی اکنامی سے 424 وکٹ لیے ہیں-

کب بحث میں آئے تھے ندیم

2004 میں اپنا فرسٹ ڈیبیو کرنے والے ندیم سب سے پہلے 13-2012 کے رنجی سیزن میں 42 وکٹ کرکے بحث میں آئے تھے- اسکے بعد انہوں نے آئی پی ایل 2013 میں بھی دہلی ڈیئر ڈیولس کے لئے 12 میچوں میں 9 وکٹ لیے تھے اور اپنی اکنامی سے سب کو متاثر بھی کیا تھا-

حال ہی میں بہت متاثر کیا ہے ندیم نے

کئی سلوں سے گھریلوں کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کررہے ندیم نے حال ہی میں انڈیا اے کے لیے شاندار مظاہرہ کیا ہے- ندیم انڈیا اے ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہے اس ٹیم کے لیے غیر مجاز ٹیسٹ میں انہوں نے اپنی خاصی موجودگی درج کرائی ہے- اسی سال کی شروعات میں انہوں نے انگلینڈ لائنس کے خلاف دو میچوں میں سات وکٹ لیے، پھر ویسٹ انڈیز میں انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچوں میں 16 کے اوسط سے 15 وکٹ لیے، وہیں جنوبی افریقہ اے کے خلاف دو میچوں میں انہوں نے 16.75 کے اوسط سے 8 وکٹ لیے-

بہت مشکل تھا ندیم کا ٹیم انڈیا میں آنا

ندیم کے لیے ٹیم انڈیا میں سیلکشن کافی مشکل رہا- ٹیم میں آر-اشون، جڈیجہ، کلدیپ یادو، چہل، جیسے بڑے کرکٹ کھلاڑیوں کے رہتے ندیم کے لیے ٹیم انڈیا میں آنا تقریبا ناممکن ہی تھا- لیکن انکے حالیہ مظاہرے نے سیلکٹرز کے لیے انہیں نظر انداز کرنا مشکل کردیا تھا- اور اب کلدیپ کی جگہ انہیں ملا موقع انکے کیریئر کو چمکا سکتا ہے-

Tags: