Type to search

تلنگانہ

وائس آف میڈیا تلنگانہ کا ریاستی سطح کا اجلاس

حیدراباد ، 14 جنوری (دبنگ نیوز بیورو ) وائس آف میڈیا تلنگانہ کا اجلاس سو ما جی گوڑا پریس کلب حیدراباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت سندیش بھردواج نے انجام دی جبکہ جنرل سیکرٹری رشید عالم الحفیظی ، عبدالقادر نائب صدر اور دیگر کوارڈینیٹرز جس میں انیل گائیکواڑ، ایوب خان، قاسم پٹیل وغیرہ نے شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

اس اجلاس میں وائس آف میڈیا کے تمام بنیادی کارکنوں کے پانچ لاکھ روپے کی انشورنس بیما کروانے کا متحدہ طور پر طے کیا گیا اور ائندہ 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا جو سوما جی گوڑا پریس کلب میں منعقد ہوں گا ۔

تمام ارکان کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ادھار کارڈ ادارے کا شناختی کارڈ اور دو عدد فوٹو ای میل ائی ڈی اور موبائل نمبر لے کر پہنچے ۔۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1