Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ کریتی شیٹی کو فلم سپر30 سے ملی پہچان

کریتی شیٹی

فلمی ڈسک، 13 جنوری (اردو پوسٹ) ساؤتھ اداکارہ کریتی شیٹی کم وقت میں ہی ساؤتھ کی مشہور اداکارہ بن گئی، انہوں نے بنگاراجو میں اداکاری کرکے ایک اہم اسٹار کے طور پر اپنی شناخت بنائی-

 

 

 

 

بتادیں کہ اداکارہ کریتی شیٹی کی پیدائش 21 ستمبر 2003 کو مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک ٹولو خاندان میں ہوئی- انکا تعلق کرناٹک کے منگلور سے تھا- انکے والد کرشنا شیٹی ایک تاجر اور والدہ نیتھی شیٹی فیشن ڈیزائنر ہے-

 

کریتی کی پرورش سال 2021 تک ممبئی میں ہوئی، اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران کریتی نے اشتہارات میں کام کیا۔

 

 

 

 

کریتی ٹی وی کمرشیل اشتہارات میں نظر آئی جن میں آئیڈیا، پارلے، بلو اسٹار اور لائف بوائے شامل ہے-

 

وہ ایک  اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے۔ کریتی شیٹی نے اپنا ڈیبیو تجارتی لحاظ سے کامیاب تیلگو فلم اپینا (2021) سے کیا- انہوں نے خود کو تیلگو سنیما کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر اپنے آپ کو قائم کیا۔

 

 

 

 

سال 2019 میں آئی ریتک روشن کی ہندی فلم سپر 30 میں ایک مختصر رول کے بعد کریتی  شیٹی نے 17 سال کی عمر میں تیلگو فلم اپینا میں مرکزی کردار ادا کیا جس کی ہدایت کاری بوچی بابو ثنا  نے کی تھی اور اسے مائتری مووی میکرس نے پروڈیوس کیا تھا- کریتی کی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی-

 

 

 

سال 2021 میں، کریتی شیٹی نے تیلگو فلم شیام سنگھا رائے میں اداکار نانی کے مقابل نظر آئیں۔ سال 2022 میں کریتی این.لنگوسوامی کی ہدایت میں بنی فلم دی ویرئیر میں رام پوتھینی کے مقابل نظر آئیں-

 

 

 

 

 

اداکارہ کریتی شیٹی نے سال 2023 میں ناگا چیتنیا کے ساتھ فلم کسٹڈی میں کام کیا، اسکے علاوہ انکی کئی فلمیں زیر تکمیل ہے-

اداکارہ کریتی شیٹی سال 2022 میں فلم اوپینا کے لیے بہترین اداکارہ ڈیبیو – ساؤتھ کا فلم فیئر ایوارڈ ساؤتھ جیت چکی ہے-

 

 

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں کالی گائیکواڑ کا کردار ادا کرچکے وجے سیتھوپتی نے مشہور اداکارہ کریتی شیٹی کے ساتھ کام نہ کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

 

 

 

دراصل، اپنی ایکشن فلم لابام کے پروموشن کے دوران وجے سیتھوپتی نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر انہیں کریتی شیٹی کے ساتھ جوڑی بنانا چاہتے ہیں۔ تاہم، وجے ، اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے مطمئن نہیں تھے کیونکہ کریتی ان کی بیٹی کا کردار ادا کرچکی ہے-

عمر کے فرق کے علاوہ، وجے نے کریتی کو اپنی بیٹی کے طور پر قبول کیا ہے۔ ایسی حالت میں وہ کبھی بھی ان کے ساتھ اسکرین پر رومانس نہیں کر سکتے۔

 

 

 

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ کریتی بنیادی طور پر تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریتک روشن کی ہندی فلم سپر 30 سے ​​کیا جس میں اس نے ایک ہونہار طالب علم کا کردار ادا کیا۔

 

 

 

اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور اپنی پہلی فلم میں ہی کریتی نے اپنی اداکاری کا ثبوت دیا۔ حالانکہ اس وقت انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، لیکن اس کے بعد ساؤتھ میں ان کے لیے فلمیں لگ گئیں اور اب ان کے پاس پروجیکٹس کی بوچھار ہے-

 

 

 

اداکارہ کی زبردست اداکاری کا دیوانہ تقریبا ہر کوئی ہے- کریتی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہے-  اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی لیٹسٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like