Type to search

ٹی وی اور فلم

سروج خان کو سانس لینے میں تکلیف، ہاسپٹل میں شریک

Saroj Khan

دہلی، 24 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کئی مشہور اداکاراؤں کو ڈانس اسٹیپ سیکھانے اور انہیں اسٹار بنانے والی بالی ووڈ کی مشہور کریوگرافر سروج خان نے اپنے کام سے خوب پہچان بنائی ہے۔ گذشتہ دن سروج خان کو سانس لینے میں ہورہی پریشانی کی وجہ سے ممبئی کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ اس بات کی معلومات سروج خان کے خاندان سے جڑے ذرائع نے دی۔ پی ٹی آئی کے مطابق سروج کو باندرا میں واقع گرونانک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا، جہاں سانس لینے میں ہو رہی پریشانی کی وجہ سے سروج خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی ہوا۔ حالانکہ انکا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا۔

 

بتادیں کہ سروج خان کی پیدائش 22 نومبر 1948ء کوممبئی میں ہوئی۔ انکا اصل نام نرملا ناگ پال سروج خان چالیس سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے 200 سے زائد گانوں کی کوریو گرافی کی ہے۔

 

سروج خان سے جڑے ذرائع نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ان میں کوویڈ 19 کے کوئی علامات نظر نہیں آئے۔ ساتھ ہی انکی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ ذرائع نے کہا، وہ اب ٹھیک ہے اور دھیرے دھیرے صحت مند ہورہی ہے۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی، جسکی وجہ سے انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ انکا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی ہوا تھا جو کہ منفی آیا۔ ان میں کورونا کے کوئی علامات بھی نظر نہیں آئے۔ وہ ایک یا دو دن میں ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوسکتی ہے۔ بتادیں کہ سروج خان کی طبعیت کو لیکر انکے فینس بھی لگاتار دعا کررہے ہیں۔

 

سروج خان کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے قریب 2000 سے ذیادہ گانوں میں کوریوگرافی کی ہے۔ اپنے کام کے لیے سروج خان کو 3 بار نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی سروج خان نے کئی مشہور گانوں پر ہمیشہ یاد رہنے والی کوریوگرافری کی ہے، جس میں ڈولا رے ڈولا، ایک دو تین، یہ عشق ہائے، نمبوڑا۔ نمبوڑا شامل ہے۔ سروج نے آخری بار فلم کلنک کے تباہ  ہوگئے گانے کو کوریوگراف کیا تھا۔ جس میں مادھوری ڈکشٹ نظر آئی تھی۔

 

چار دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر میں ، 2 ہزار سے زیادہ گانوں کی کوریوگراف کرنے کا سہرا سروج خان کو جاتا ہے۔ سروج خان بالی ووڈ میں ایک نام ہے جس کو ہر کوئی جانتا ہے اور ان کے کام کی تعریف کرتا ہے۔

Tags:

You Might also Like