Type to search

صحت

ہلدی والا دودھ بڑھاتا ہے امیونٹی سسٹم (مدافعتی نظام)

ہلدی والا دودھ

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی اس وبا سے آج ساری دنیا پریشان ہے۔

یہ وائرس ذیادہ تر بچوں اور بوڑھوں کو اپنا شکار بنا رہی ہے۔

کیونکہ ان میں امیونٹی کی کمی ہوتی ہے۔

اور ایسے میں ہمیں اپنے بچوں ، بوڑھوں اور خود کو اندر سے مضبوط بنانا ہوگا تاکہ اس وائرس سے لڑا جاسکے۔

اس وائرس سے ہمیں لڑنے کے لیے ہمیں کسی تلوار یا بندوق نہیں کی نہیں بلکہ ہمارے مدافعتی نظام (امیونٹی سسٹم) کے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

امیونٹی (مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مضبوط کیسے بنائے، کیسے بڑھائے اور مضبوط کریں اپنی مدافعتی نظام کو۔ کورونا سے بچنے کے لیے بہتر امیونٹی کو ضروری مانا جارہا ہے۔

اکثر بیماری، درد یا چوٹ لگنے پر بڑے ہلدی کا دودھ پینے کی صلاح دیتے ہیں۔

ہلدی والا دودھ نہ صرف امیونٹی کو مضبوط کرتا ہے یہ اور بھی کئی فائدے دیتا ہے۔

ہلدی کے ساتھ دودھ کا یہ مرکب کئی دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔

ہلدی کی اینٹی بائیوٹکس پراپرٹیز اور دودھ میں موجود کیلیشم جب یہ دونوں ایک ساتھ ملتے ہیں تو ہلدی دودھ کے خصوصیات اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اگر آپ اسکے خصوصیات کو اوربھی بڑھانا چاہتے ہیں تو پاؤڈر کی جگہ کچی ہلدی کا استعمال کریں۔

یہ آسانی سے کسی بھی سبزی والے یا اسٹورس سے مل جائے گی۔

 

سردی۔ کھانسی سے رکھے دور

ہلدی والے دودھ میں موجود اینٹی بائیوٹکس جسم کے فری ریڈیکل خلیے سے لڑتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دودھ میں ہلدی ملا کر پینے سے بدلتے موسم میں ہونے والی سردی۔کھانسی،

گلے کی کھچھیچ اور موسمی بخار سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

 

پیریڈس درد کو کرتا ہے کم

اکثر خواتین کو پیریڈس میں بے حد تکلیف ہوتی ہے ایسے میں ہلدی کا دودھ پیریڈس کے درد کو کم کرتا ہے۔

اسے ڈیلیوری کے بعد عوروں کو جلدی صحت یات کے لیے بھی دیا جاتا ہے۔

اسکا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ڈیلیوری کے بعد اسے بریسٹ ملک بھی بہتر ہوتا ہے۔

 

ہڈیاں کو مضبوط کرتا ہے

قدیم زمانے سے ہلدی کا دودھ مریضوں کو دیا جاتا رہا ہے۔

اور آج بھی گھر کے بڑے لوگ ہلدی کا دودھ پلانے کی صلاح دیتے ہیں۔

ہلدی میں موجود اینٹی بائیوٹک اور دودھ میں موجود کیلشیم دونوں ملاکر ہڈدیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

اسی لیے کسی بھی طرح ہڈی کی چوٹ یا فیکچر ہونے پر اسے خاص طور پر پینے کی صلاح دی جاتی ہے۔

 

کینسر کے مریض کے لیے بہترین

ہلدی میں پایا جانے والا مادہ کرکومین کینسر کے مریضوں میں کافی مدد کرتا ہے۔

 

خون کا بہاؤ

کئی بار ہلکی چوٹ، موچ یا کسی بھی طرح کے درد سے ہمارے جسم کا بلڈ سرکولیشن آہستہ ہوجاتا ہے۔

لیکن ہلدی والا دودھ بلڈ سرکولیشن بڑھانے میں ماہر ہے۔

اسی لیے کسی بھی طرح کے درد میں ہلدی دودھ والا دیا جاتا ہے تاکہ درد سے نجات مل سکے۔

 

وزن کم کریں

ایسا مانا جاتا ہے کہ ہلدی دودھ میں موجود کیلشیم اور دوسرے معدنیات جسم میں موجود موٹاپے کو کم کرتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہلدی والا دودھ پینے سے جسم کا وزن کم ہوتا ہے۔

 

آئے گی اچھی نیند

ہلدی میں موجود امینو ایسڈ اچھی نیند میں مدد کرتا ہے۔

آج کل کی مصروف لائف میں کام جتنا بڑا ہے نیند کے لیے اتنا ہی کم وقت ملنے لگا ہے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہے تو ہلدی والا دودھ پیئیں۔ یہ اچھی نیند لانے میں مدد کرتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )