Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار کی ہیروئین بننے والی تھی مرینا کنور

marina-kunwar

فلمی ڈسک،23جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرینا کنور کا نام ان دنوں سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ حال ہی میں مرینا کنور کا نام لگاتار سامنے آرہا ہے۔ مرینا کنور کی انسٹاگرام فوٹو بتاتی ہیں کہ وہ اصل زندگی میں بے حد ہاٹ اور گلمیرس رہی ہے۔

مرینا کنور ایک ماڈل اور اداکارہ ہے۔ حالانکہ انکا نام تنازعات میں ہی ذیادہ تر سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں سونو نگم اور بھوشن کمار تنازعہ میں سنگر نے مرینا کنور کا نام لیا تھا۔ جسکے بعد سے ہی وہ سرخیوں میں ہے۔ لیکن اس سے پہلے بھی مریننا کنور کئی بار سرخیاں بٹور چکی ہے۔

 

سال 2017 میں مرینا کنور نے رام رحیم پر ہراساں کا الزام لگایا تھا۔ تو وہیں وہ می ٹو مہم کے وقت بھوشن کمار پر بھی جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگا چکی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اسی دوران مرینا کنور نے ساجد نانڈیاوالا پر بھی یہی الزام لگایا تھا۔

 

مرینا کنور سال 2014 میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ملین ڈالر بے بی کے ہندی ریمیک میں بطور اداکارہ نظر آنے والی تھی۔ حالانکہ یہ فلم بن نہیں سکی تھی۔ مرینا کنور کو انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے بھی ذیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ انکی کافی لمبی فین فالونگ ہے۔ حالانکہ حال ہی میں مرینا کنور نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے اشارہ دیا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہے۔

 

سونو نگم اور بھوشن کمار پر سنسنی خیز انکشافات کے بعد مرینا کنور کا نام سرخیاں بن گئی۔ اس پورے واقع کے بعد انٹرنیٹ پر مرینا سے جڑی معلومات تلاشی جانے لگی ہے۔ اب خٰد مرینا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنی بات سب کے سامنے رکھی ہے۔ مرینا نے پوسٹ میں لکھا ہے۔ ایسے واقعات آپکی زندگی کو کتنی بری طرح متاثر کرتی ہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔

 

اس پوسٹ کے ذریعہ مرینا نے بتایا ۔ جب آپکی زندگی میں کچھ ناپسندیدہ واقعات ہوتے ہیں تو وہ پوری طرح سے بدل جاتی ہے۔ اس وقت آپ کے پاس افسردگی میں جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں رہ جاتا۔ یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس سے آپکی زندگی کتنی بری طرح بدلتی ہے۔ کئی بار ہم ہار جاتے ہیں اور زندگی ختم کرلیتے ہیں۔ میں بھی اب بہت ذیادہ ڈپریشن میں ہوں۔

فوٹو : مرینا کنور کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags: