Type to search

ٹی وی اور فلم

سنجیدہ شیخ برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی سے فلموں تک کامیاب سفر

سنجیدہ شیخ

فلمی ڈسک، 20 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی نمو یعنی اداکارہ سنجیدہ شیخ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ سنجیدہ آج 36 سال کی ہوگئی ہے۔ سنجیدہ نے ٹی وی سیریل میں اپنی عمدہ اداکاری سے ایک الگ پہچان بنائی۔

سنجیدہ شیخ کی پیدائش 20 دسمبر 1984 کو بیرون ملک کویت میں ہوئی۔ اور انکا تعلق گجرات کے احمد آباد سے ہے۔ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہے۔

سنجیدہ نے لمبے وقت تک عامر علی کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2 مارچ  2012 میں ان سے شادی کی تھی، سال 2020 کے اگسٹ میں اس بات کا خلاصہ عامر علی نے کیا کہ دونوں کی ایک بیٹی ہے، جسکی پیدائش سروگیسی کی مدد سے ہوئی ہے۔

سال 2019 میں سنجیدہ اور عامر علی ایک دوسرے سے الگ ہونے کی خبریں آئی تھی، بتایا گیا تھا کہ سنجیدہ ، عامر سے دور رہ رہی ہے اور دونوں کے رشتے صحیح نہیں چل رہے ہیں۔ خبر یہ بھی آئی تھی کہ دونوں جلد ہی طلاق لینے والے ہیں، حالانکہ دونوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

سنجیدہ شیخ کے بھائی کا نام انس ہے۔

سنجیدہ نے سال 2006 میں سیریل کیا ہوگا نمو کا سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ یہ سیریل ہٹ رہا، اور اسی کی وجہ سے انہیں نمو کے طور پر جانا جانے لگا۔ سنجیدہ نے ٹی وی کے مختلف شوز میں مختلف کردار ادا کیے۔

اسکے بعد وہ سال 2007 میں اسٹار پلس سیریز قیامت میں نظر آئی۔ اسی سال انہوں نے ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 3 میں اپنے شوہر عامر علی کے ساتھ مقابلہ جیتا۔

اسکے بعد انہوں نے نمو کی امیج کو پچھے چھوڑتے ہوئے سیریل قیامت میں ویمپ کا کردار نبھایا۔ اس شو کو زبرست رسپانس ملا۔ قیامت کے بعد سنجیدہ ریالٹی شو نچ بلیئے میں اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ رہے ایکٹر عامر علی کے ساتھ نظر آئی۔

 

ان دونوں کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا اور دونوں نے اپنے ڈانس اور کمیسٹری کی وجہ سے شو کو جیتا۔

سال 2008 میں سنجیدہ نے ایک دل میں ہے، نامی شو کیا۔ اسکے بعد انہوں نے کچھ سیریلس اور ریالٹی شو کا حصہ رہی۔ جن میں زرا نچ کے دیکھا، نچ بلیئے، جیسے شوز شامل ہے۔ ان سبھی میں وہ عامر علی کے ساتھ نظر آئی۔

سال 2014 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے ایک حسینہ تھی، شو میں سنجیدہ شیخ وٹسل سیٹھ لیڈ رول میں تھے۔

سال 2015 میں سنجیدہ نے سونی ٹی وی کے اڈوینچر شو پاور کپل میں شوہر عامر کے ساتھ کنٹیسٹ کیا تھا۔

سال 2016 میں، سنجیدہ ’عشق کا رنگ سفید‘ میں ایک 5 سالہ بچے کی والدہ کا کردار ادا کیا۔

 وہیں اس کے علاوہ وہ پاور کپل، عشق کا رنگ سفید، گہرایاں، اور لو کا ہے انتظار، شو میں نظر آچکی ہے-

سنجیدہ کو سال 2003 میں امیتابھ بچن کی فلم باغبان میں دیکھا گیا ، اس فلم میں انہوں نے ملی کا کردار نبھایا تھا۔ حالانکہ انکا بالی ووڈ ڈیبیو فلم تیش سے ہوا۔ پولکیت سمراٹ اسٹارر اس فلم کو ویب سیریز کے طور پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ سنجیدہ حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم کالی کوہی میں بھی نظر آئی۔

سنجیدہ نے چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں سال 2003 میں آئی امیتابھ بچن کی باغبان، سال 2010 میں آئی پنجابی فلم پنکھ (ڈیبیو)، سال 2018 میں آئی فلم نواب زادے، اور اسی سال آئی پنجابی فلم اشکے (ڈیبیو) میں جیا کا کردار نبھایا۔ سال 2020 میں زی 5 پر ریلیز ہوئی تیش، سال 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی خالی کوہی شامل ہے۔

سنجیدہ نے سال 2017 میں آئی ویب سیریز گہرائیاں میں ڈاکٹر رینا کا کردار نبھایا۔ یہ ایک ہارر ویب سیریز ہے جس میں وکرم بھٹ نے بنایا ہے۔

سنجیدہ شیخ چند میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے۔ سال 2017 میں سنگر سوہم نیک کے گانے ’بس ایک بار‘، اجنبی، تم آٰؤ گے، سجدہ کرو(سنگر۔اسٹیبین بین)، کالا سونا نئی (سنگر۔اکیل)، روکا ہوں (سنگر۔جگر سرائے) جیسے میوزک ویڈیو شامل ہے۔

سنجیدہ شیخ کو سال 2008 میں سیریل قیامت کے لیے بہترین اداکارہ برائے منفی کردار کے لیے زی گولڈ ایوارڈ  ملا۔ اور زی گولڈ ایوارڈز برائے موسٹ اسٹائلش اداکارہ کا بھی ایوارڈ ملا۔ انہیں سال 2014 میں ایک حسینہ تھی کے لیے انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ ملا۔

سنجیدہ شیخ بالی ووڈ میں بھی اپنے ہاتھ آزما چکی ہیں- امیتابھ بچن کی فلم باغبان اور نواب زادے ، فلم میں وہ ایک آئٹم نمبر میں نظر آئی تھی- سنجیدہ شیخ ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ایک شاندار ڈانسر بھی ہیں-

انسٹاگرام پر سنجیدہ شیخ اپنے کئی ڈانس ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں- سنجیدہ شیخ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- انسٹاگرام پر آپ کو انکی ایک سے بڑھ کر ایک سیکسی فوٹو ویڈیو دیکھنے کو مل جائیں گی-

Tags:

You Might also Like