Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل ‘عشق پر زور نہیں’ کی اداکارہ شگون شرما کو ملی دھمکی

شگون شرما

ٹی وی ڈسک، 4 جون (ذرائع) سونی ٹی وپر نشر ہونے والے ٹی وی سیریل عشق پر زور نہیں ، ان دنوں ناظرین کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے- اس شو کی مقبولیت کا پتہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شو میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ شگون شرما کو سوشل میڈیا پر ناظرین دھمکی دے رہے ہیں-

شو کے سبھی کردار خاص پہچان بنانے میں کامیاب رہے- اسی درمیان شو میں سونو کا کردار نبھا رہی اداکارہ شگون شرما کو لیکر ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے- دراصل اداکارہ کو عصت ریزی کی دھمکی ملی ہے اور یہ شو میں انکے کردار سے جڑا ہوا ہے-

 

کیوں غصہ ہورہے ہیں فینس ؟
عشق پر زور نہیں شو میں ان دنوں عشکی نے مینک کا سچ جاننے کے بعد اسکے ساتھ اپنی شادی توڑ دی ہے- مینک کا یہ سچ سونالی یعنی سونو (شگون شرما) سے جڑا ہوا ہے-

وہیں مینک آہان کو بھی اپنی باتوں میں پھسلا کر سب کو یہ دیکھاتا ہے کہ ساری غلطی عشکی کی ہے- اسکے بعد آہان ، عشکی سے اتنا ناراض ہوجاتا ہے کہ اسے برباد کرنے کی قسم کھا لیتا ہے-

شو میں ناظرین کو عشکی کا کردار بہت پسند آرہا ہے اور اسے خوب پیار مل رہا ہے- لیکن سونو کے لیے انکے دلوں میں نفرت اور غصہ پیدا ہورہا ہے-

ناظرین اس بات سے ناراض ہے کہ سونو یعنی سونالی سچ کو آہان کے سامنے نہیں آنے دے رہی ہے اس لیے کچھ لوگوں نے سونالی کے خلاف غصہ نکالنا شروع کردیا-

یوزرس نے سونالی کو بھلا برا کہنا شروع کردیا اور نفرت بھرے کمنٹ کرنے لگے- لیکن بات تب سر کے اوپر چلی گئی جب لوگ شگون شرما کے خاندان کو بھی درمیان میں لے آئے اور عصمت ریزی کی دھمکی دینے لگے-

تب شگون شرما نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ صرف ایک کردار نبھا رہی ہے اور اصل زندگی میں وہ ایسی بالکل بھی نہیں ہے-

کچھ عرصہ قبل شگون شرما نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، میں اس وقت بہت کشمکش میں ہوں- مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ لوگ مجھے میرے کردار کی وجہ سے ٹرول کررہے ہیں-

اگر ہم اپنے سبھی کارڈ سامعین کو دیکھا دیں گے تو ہمارا شو کوئی کیوں پسند کرئے گا، انٹرٹینمنٹ ویب پورٹل انڈیا فورم سے بات چیت کے دوران شگون شرما نے اس مسئلہ پر کھول کر بات کی-

انڈیا فورم سے گفتگو کے دوران ، شگن شرما نے کہا ، ‘میں ہمیشہ تنقید کو مثبت انداز میں لیتی ہوں اور مداحوں کے جذبات کچھ کرداروں سے وابستہ ہوجاتے ہیں اور میں اس کا پورا احترام کرتی ہوں-

لیکن آج بات حد سے ذیادہ آگے بڑھ گئی- میں نے کچھ کمنٹ پڑھے جن میں خاندان کو نشانہ بنایا گیا تھا- کسی نے لکھا تھا کہ مجھے خودکشی کرلینی چاہیئے اور کچھ لوگوں نے مجھے عصمت ریزی کی دھمکی بھی دی- تب مجھے لگا کہ اب مجھے بولنا چاہیئے-

شگون شرما کی پیدائش 28 اکتوبر کو ایک مڈل کلاس ہندو گھرانے میں شملہ ، ہماچل پردیش میں ہوئی- انکی والدہ کا نام سشما شرما ہے اور انکی ایک بہن شویتا شرما ہے-

شگون شرما ایک ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ کلرس ٹی وی کے شو تو عاشقی میں نبھائے رول رچا ٹھاکر سے مشہور ہے- انہوں نے ٹی وی ڈیبیو سال 2017 میں سیریل اسٹار پلس کے شو کچھ تو ہے تیرے میرے درمیان ، سے کیا تھا-

شرما نے ماس میڈیا میں اپنا گریجویشن مکمل کرنے کے لئے ممبئی منتقل ہوئی۔ شرما کو اداکاری میں دلچسپی تھی لہذا وہ کئی آڈیشن میں گئی اور خوش قسمتی سے منتخب ہوگئی-

انہوں نے مختلف فیشن برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی، اور مقامی سطح کے بیوٹی پنجنٹ میں حصہ لیا-

انہیں ٹی وی شو کچھ تو ہے تیرے میرے درمیان ، سے کافی مقبولیت ملی، اسکے بعد وہ کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی جن میں کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی ، گنگا اور تو عاشقی جیسے شوز شامل ہے- تو عاشقی میں انہوں نے جنت زبیر کے ساتھ کام کیا۔