Type to search

ٹی وی اور فلم

راکھی گلزار برتھ ڈے اسپیشل : اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں جگہ بنائی

راکھی گلزار

فلمی ڈسک، 15 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے- انکی پیدائش 15 اگست 1947 کو مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں ہوئی۔ انکا حقیقی نام راکھی مجمدار تھا-

بالی ووڈ میں راکھی گلزار کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ستر اور اسی کی دہائی میں اپنی رومانوی اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کومحظوظ کردیا

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں بنگلہ فلم ودھوور ن سے کیا تھا۔ اسی دوران ان کی ملاقات ہدایت کار سنیل دت سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ریشما اور شیرا میں کام کرنے کی تجویز رکھی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کر ل حالانکہ فلم کی تخلیق میں تلخی ہونے کی وجہ سے ان کی فلم جیون مرتیو پہلے ریلیز ہو گئی۔

راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم جیون مرتیو میں ان کے مدمقابل ہیرو دھرمیندر تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ایسے رول کیے جس سے انکی ایک صحیح امیج سامعین کے دل و دماغ میں لمبے وقت درج رہے سکے- راکھی کی زندگی کی یادگار فلم ہے یش چوپڑا کی کبھی کبھی،

خاندانی پس منظر پر بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور ان پر فلمایا یہ نغمہ ’جھلمل ستاروں کا آنگن ہوگا ‘ سامعین کے درمیان آج بھی شدت کے ساتھ سنا جاتا ہے۔ فلم اور نغموں کی کامیابی کے بعد راکھی بطور اداکارہ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

راکھی گلزار نے دور کے تمام بڑے ڈائریکٹرس کے ساتھ کام کیا- امیتابھ بچن کے ساتھ انہوں نے 11 فلمیں کی- سب کی سب زبردست، کبھی وہ بگ بی کی ہیروئین بنی تو کبھی سیکرٹری تو کبھی ماں کے رول میں نظر آئی- غور طلب ہے کہ راکھی نے ہیرو کے ماں کے رول میں کئی یادگار رول نبھائے جن میں کرن – ارجن، سولجر (بابی دیول)، بازیگر (شاہ رخ خان) جیسے فلموں کے نام لیے جاسکتے ہیں- اس دور میں وہ سب سے ذیادہ معاوضہ لینے والی ہیرویئن تھی-

سال 1980 کے آخری سالوں اور 1990 کے دہائی میں انہوں نے بزرگ ماں کے طور پر رام لکھن، اناڑی، کھل نائیک، بارڈر، ایک رشتہ اور دل کا رشتہ جیسی فلموں میں کام کیا-

انکی آخری فلم سال 2003 میں شبھ مہورت تھی، جسکے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا قومی ایوارڈ ملا-

راکھی گلزار کی زندگی میں گلزار کا آنا ایک موڑ لیکر آیا- سال 1973 میں گلزار سے شادی کرنے کے بعد انہوں نے گلزار کے کہنے پر فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا- مگر انکی بیٹی میگھنا تقریبا دیڑھ سال کی تب یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا- حالانکہ طلاق نہیں ہوا اور میگھنا کو بھی ہمیشہ دونوں کا پیار ملا- پر اکیلے پن کے اس درد کے درمیان انہوں نے فلموں میں کام کرنے کو ہی جینے کا ذریعہ بنا لیا-

گلزار سے الگ ہونے کے بعد راکھی گلزار کے لیے انکی دوسری انگیز دھماکہ دار رہی جس میں انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی- ان میں کبھی کبھی، قسمیں وعدے، ترشول، مقدر کا سکندر، دوسرا آدمی، جرمانہ، کالا پتھر، وغیرہ شامل ہے- سال 2009 کے بعد وہ بڑے پردے پر نہیں دیکھی اور چھوٹے پردے پر انکی دلچسپی کبھی نہیں رہی- اور گلمیرس لائف اسٹائل سے دور ہوگئی-

راکھی بنیادی طور پر ہندی اور بنگالی فلموں میں دیکھائی دی- انہیں ایوارڈ کے علاوہ تین فلم فیئر اور ایک نیشنل ایوارڈ جیتا ہے-