Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ روچیل راؤ نے بے بی بمپ کے ساتھ کرایا فوٹو شوٹ

روچیل راؤ

دی کپل شرما شو کی اداکارہ روچیل راؤ کے شوہر شرٹ لیس ہوکر دیا پوز


وائرل ڈسک، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے کامیڈی شو دی کپل شرما میں نظر آنے والی اداکارہ روچیل راؤ ان دنوں اپنے حمل کے دنوں کو خوب انجوائے کررہی ہے-

 

 

کنگ فشر کیلنڈر اور مختلف ٹی وی شوز میں نظر آئی روچیل راؤ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہے- اسکے بعد اداکارہ اکثر اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتے نظر آتی ہے-

 

 

وہیں روچیل راؤ کے ساتھ انکے شوہر کیتھ سیکیرا بھی دیکھائی دیتے ہیں- اداکارہ نے ایک بار پھر شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں-

 

 

روچیل راؤ نے اپنے شوہر کیتھ سیکیرا کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ روچیل راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

 

اداکارہ روچیل راؤ نے گرین کلر کا آف شولڈر ڈریس پہنا وہیں انکے شوہر بغیر شرٹ کے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

انڈین پریمیر لیگ کے سیزن 6 کے لئے میزبانی  کرچکی روچیل راؤ کے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس نے بے بی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا ہو۔ روچیل راؤ پہلے بھی اپنے شوہر کے ساتھ تصویریں کلک کر چکی ہیں۔

 

اداکارہ نے اس سے قبل سمندر کنارے خاص طرح کی پنک ڈریس میں نظر آئی تھی-

 

ٹی وی کی مشہور اداکارہ، ماڈل اور اینکر روچیل راؤ  اور کیتھ سیکیرا نے سال 2018 میں عیسائی شادی کی تھی۔ روچیل راؤ اور کیتھ سیکیرا شادی کے 5 سال بعد والدین بننے جا رہے ہیں۔

 

 

اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ اس کے بعد مداحوں اور مشہور شخصیات نے روچیل راؤ کو مبارکباد دی۔

 

 

بتادیں کہ روچیل راؤ کی پیدائش 25 نومبر 1988 کو چنئی میں ہوئی وہ ایک ماڈل ، اداکار اور اینکر ہے۔ انہوں نے سال 2012 میں مس انڈیا انٹرنیشنل کا تاج پہنا-

 

 

 

روچیل راؤ کو ‘بگ باس سیزن 9’ میں دیکھا گیا تھا اور یہیں ان کی ملاقات کیتھ سیکیرا سے ہوئی تھی۔ دونوں میں محبت ہو گئی اور شادی کر لی۔

 

 

 

 

 

 

اگست 2013 میں روچیل کلرس ٹی وی کے جھلک دیکھلا جا سیزن 6 میں نظر آئی- وہ سال 2014 میں شو فیر فیکٹر: خطروں کی کھلاڑی میں نظر آئی- وہ فروری 2014 میں کنگ فشر کیلنڈر کور پیج پر نظر آئی۔

 

 

 

 

 

بتادیں کہ روچیل انسٹاگرام پر اپنی لیٹسٹ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے۔ انہیں لاکھوں یوزرس انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

Tags: