Type to search

ٹی وی اور فلم

جان ابراہم کی فلم دی ڈپلومیٹ جنوری 2024 میں ہوگی ریلیز

فلم دی ڈپلومیٹ

فلمی ڈسک، 3 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کہے جانے والے اداکار جان ابراہم اپنے دلچسپ پروجیکٹ کے ساتھ سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے بالکل تیار ہے-

 

ایکٹر نے اپنی آنے والی فلم دی ڈپلومیٹ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے- جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم دی ڈپلومیٹ کو لیکر ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے-

 

 

 

جان ابراہم نے ٹوئٹر پر فلم کا زبردست پوسٹر شیئر کیا ہے- پوسٹر میں جان ابراہم کے کردار کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے- سچی کہانی پر مبنی فلم کے پوسٹر میں لکھا ہے- ایک سچے ہیرو کو کسی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے-

 

فلم دی ڈپلومیٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے ٹویٹ کیا، “کچھ جنگیں میدان جنگ سے کے باہر بھی لڑے جاتے ہیں۔ ایک نئے طرح کے ہیرو کے لیے تیار ہوجائیں، کیونکہ ہائی-اوکٹین ڈرامہ دی ڈپلومیٹ کو ریلیز تاریخ مل گئی ہے-

فلم 11 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی-

 

 

بتادیں کہ فلم کو پروڈیوس جان ابراہم، بھوشن کمار، سمیر ڈکشت، اشون، راجیش بہل، وپل شاہ، اور کرشنن کمار مل کر کررہے ہیں- فلم کی ہدایت شیوم نائر نے کی ہے-

 

 

دی ڈپلومیٹ کے پوسٹر کے ساتھ جان ابراہم نے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا، بتادیں کہ اسکے ٹھیک ایک دن بعد یعنی 12 جنوری 2024 کو پروجیکٹ کے، ریلیز ہوگی- جس میں پربھاس ، دیپیکا پاڈوکون اور امیتابھ بچن لیڈ رول میں ہے-

Tags:

You Might also Like