Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا دھوپیا سالگرہ اسپیشل: اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں مقام بنایا

نیہا دھوپیا

فلمی ڈسک،27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ نیہا دھوپیا کی پیدائش 27 اگست 1980 کو کوچین، کیرلا میں ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے جو پنجابی ، تیلگو ، ملیالم ، ہندی اور جاپانی فلموں میں کام کرتی ہے۔ نیہا ایم ٹی وی کے دو مشہور ریالٹی شو روڈیز اور اسپلٹ ولا میں بطور جج کام کرچکی ہے۔ سال 2002 میں وہ مس یونیورس مقابلے میں ٹاپ دس میں شامل تھی۔۔

انکے والد پردیپ سنگھ دھوپیا ہندوستانی بحریہ میں کمانڈر ہے۔ اور انکی والدہ ببلی دھوپیا گھریلو خاتون ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ناول پبلک اسکول کوچی سے لی، ان کے والد نوکری کی وجہ سے دہلی منتقل ہوئے جسکی وجہ سے آگے کی پڑھائی دہلی کے چانکیاپوری میں نیوی چلڈرن اسکول سے تعلیم لی، وہ تاریخ میں گریجویشن جیسس اینڈ میری کالج نئی دہلی سے کیا۔

نیہا دھوپیا نے اپنی ایکٹینگ کی شروعات نئی دہلی میں گرافٹی نام کے ایک ڈرامے سے کی۔ کالج کے دنوں میں ہی نیہا کا شوق ایکٹینگ میں تھا۔ سال 2000 میں نیہا کو بابی بیدی نے کی سیریل راجدھانی میں پہلا موقع ملا۔ سال 2002 میں انہوں نے فیمینا مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کیا۔

ان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم قیامت: سٹی انڈر تھریٹ سے ہوئی تھی، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئی۔ اسکے بعد وہ فلم جولی سے مشہور ہوئی۔ اور سال 2005 میں آئی فلم شیشہ میں جڑواں بہنوں کے کردار میں دیکھی۔ سال 2005 میں کیا کول ہیں ہم، اور سال 2007 میں آئی شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا میں دیکھی۔ اور دس کہانیاں شامل ہے۔

انہیں فلم قیامت کے لیے بہترین فیمیل ڈیبیو کا اسکرین ایوارڈ ملا۔ اور فلم تمہاری سولو کے لیے سال 2018 میں نیہا کو سپورٹنگ اداکارہ کا خطاب سبھی نوازا گیا۔

نیہا نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کی تھی، سال 1994 میں وہ ملیالم فلم سے کی اس فلم میں وہ پہلی بار پردے پر دیکھی۔ فلم جولی کے بولڈ کردار کے لیے نیہا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  فلموں کے علاوہ نیہا کئی میوزک ویڈیو اور اشتہارات میں بھی نظر آئی ہے۔ نیہا اپنے بولڈ امیج اور بیباکی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔

نیہا دھوپیا اپنی فلموں کے علاوہ نجی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ نیہا نے انگد بیدی سے سال 2018 میں شادی کی۔ لیکن وہ اپنی شادی کے پہلے ہی حاملہ تھی۔ انہوں نے شادی کے کچھ مہینے بعد ہی بیٹی کو جنم دیا تھا۔

انگد بیدی کے ساتھ نیہا کی لو اسٹوری کافی فلمی ہے۔ انگد بیدی نے نیہا کو پہلی بار جم میں دیکھا تھا۔ انگد اس وقت انڈر 19 کرکٹ کھیلتے تھے۔ نیہا مس انڈیا کی تیاری کررہی تھی۔

ایک انٹرویو میں نیہا نے کہا تھا، انگد نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی بار مجھے جم میں دیکھا تھا۔ اس وقت میں 20 سال کی تھی۔ تب انہوں نے اپنے دوست سے کہا تھا کہ اس لڑکی کو ایک دن میں ضرور ملونگا۔

بمبئی ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں انگد نے کہا تھا۔ شروعات میں ہم دونوں صرف دوست تھے۔ میری نیہا میں دلچسپی تھی۔ لیکن وہ صرف دوست رہنا چاہتی تھی۔ لیکن دھیرے دھیرے دوستی پیار میں بدل گئی۔ انگد اور نیہا نے 10 مئی کو اچانک شادی کرکے فینس کو چونکا دیا تھا۔

نیہا دھوپیا نے چپکے چپکے، ایک چالیس کی لاسٹ لوکل، سنگھ از کنگ، گرم مسالہ، ہئے بے بی، راما راما کیا ہے ڈرامہ، دے تالی، بالی ووڈ ہیرو، دے دنا دھن، رات گئی بات گئی، ایکشن ریپلے، ہندی میڈیم، لسٹ اسٹوریز، ہیلی کاپٹر ایلا، جیسے فلم شامل ہے۔

فلم کے علاوہ وہ ٹی وی دنیا میں بھی کام کیا، جن میں راجدھانی، وہ کون تھی، کامیڈی سرکس، نوٹنکی: دی کامیڈی تھیٹر، ایم ٹی وی روڈیز جیسے شوز شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like