Type to search

تعلیم اور ملازمت

ملک کے حالات کے پیش نظر ایم ایس ایجوکیشن 9 جنوری کو یوم توبہ منائے گا

حیدرآباد،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک اور دنیا بھر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس کے تمام ادارے  9 جنوری بروز جمعرات کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس یوم توبہ میں ایم ایجوکیشن کے تمام لڑکے لڑکیاں اور تمام اسٹاف ممبرس جمعرات کو یوم توبہ کے طور منائیں گے اور روزہ رکھیں گے-

پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے مینجینگ ڈائریکٹر انوراحمد بتایا کہ ایم ایس کے تمام طلبا و طالبات روزہ رکھیں گے اور اللہ کو متوجہ کرنے کی کوشش کریں گے، صلاۃ توبہ پڑھیں گے اور دعا کریں گے، اس عمل سے یہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے ساری انسانیت کو فائدہ پہنچے، کیونکہ ایسا لگ رہا ہے کہ اللہ ہم سے ناراض ہے، جس کی وجہ سے یہ اللہ کا غضب ہے، اللہ کے غضب کو کم کرنے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن یہ اقدام اٹھا رہا ہے- انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمل میں ایم ایس کے قریب 35 ہزار طلبا ، طالبات اور اسٹاف مل کر یہ اقدام اٹھا رہے ہیں، انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کل یعنی 9 جنوری کو روزہ رکھ کر اللہ کو متوجہ کرنے کی کوشش کریں تو شاید ملک کے حالات میں سدھار آجائے، آج جو حالات ہیں وہ اللہ کی طرف سے ہے اور ان حالات میں سدھار اللہ کی ذات سے ہی امید ہے- اللہ سے امید ہے کہ ان حالات میں اللہ اسباب بنائیں گے- انہوں نے آخر میں کہا کہ تمام لوگ ہر نماز کے بعد دو رکعات صلاۃ توبہ پڑھیں- اور نفل روزے رکھیں-

ایم ایس ایجوکیشن کے کارپوریٹ آفس میں 8 جنوری کو ہوئی پریس کانفریس کے بعد مینجینگ ڈائریکٹر انور احمد نے کہا کہ یہ عمل اچھے کام کے لیے ہے، یہ عمل دینی پہلو سے لیا گیا ہے جو اللہ کو راضی کرنے کے لیے ہے-

Tags:

You Might also Like