Type to search

آٹو موبائل

سونی نے ویژن ایس الیکٹرک کار کو کیا شو کیس

آٹو ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی دنیا بھر کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ بہت سارے گیجٹس بناتی ہے جس میں اسمارٹ فون، اسپیکرس، ایئرفون، ٹیب لیٹس، لیپ ٹاپ، اور بہت کچھ شامل ہے۔ سونی نے ہمیشہ ہی کنزیومرس الیکٹرانکس شو میں اپنی زبردست انٹری درج کرائی ہے اور اسے بار بھی جاپان میں کی یہ کمپنی گراہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہی۔ سونی نے 2020 سی ای ایس میں پوری طرح الیکٹرک کانسپٹ کار شو کیس کرکے سب کو حیران کیا ہے جسکا نام سونی ویژن ایس ہے۔ سونی ویژن ایس ایک الیکٹرک سیڈن ہے جسے کئی الیکٹرانکس ورٹیکل میں سونی کی مہارت دیکھتے ہوئے شو کیس کیا گیا ہے۔

ویژن ایس میں سونی کی امیجنگ اور سینسنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیلی کمیونیکشن اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں۔ سونی ویژن ایس کانسپٹ میں سی ایم او ایس امیج سینسر اور ٹی او ایف سینسر کو ملاکر کل 33 سینسرس لگائے گئے ہیں جنکی مدد سے کار میں بیٹھے ہوئے اور اسکے ارد گرد لوگوں اور اشیاء کو یہ کار پہچاننے اور ڈیٹیکٹ کرنے کا کام کر پاتی ہے۔ سونی نے اس کانسپٹ کار میں 360 ڈگری ریالٹی آوڈیو سسٹم دے گا ہر سیٹ کے لیے لگائے گئے اسپیکرس کے ذریعہ مسافروں کو بہترین تجربہ فراہم کرئے گا۔

Tags:

You Might also Like