Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ اروما شرما نے مس ممبئی جیت کر ماڈلنگ میں جمایا سکہ

اداکارہ اروما شرما

فلمی ڈسک، 4 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکارہ کے طور پر ماڈلس کے ابھرنے کا سلسلہ کافی پہلے شروع ہوگیا تھا۔ ہم شرط لگاتے ہیں کہ جن ناموں کو آپ یاد کررہے ہیں وہ اب بہت ہی نمایاں بی۔ٹاؤن رہائشی ہے۔

اس راستے پر چلتے ہوئے اروما شرما کی بھی ایک بہت ہی دلچسپ سفر تھا۔ تفریح اور ماڈلنگ کی دنیا کی چمک نے اروما شرما بچپن سے ہی کھینچ لایا۔ ایسے میں اپنی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کے دم پر اداکارہ نے آخر کار ماڈلنگ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی۔ بتادیں کہ اروم کئی نامور لیبلز کے لیے ریمپ واک کرچکی ہے۔

اداکارہ اروما شرما نے مس ممبئی جیت کر اپنا سفر شروع کیا اور مس انڈیا فرینڈشپ انٹرنیشنل 2019 جیتا۔

ماڈل نے مس فرینڈشپ انٹرنیشنل 2019 میں ہندوستان کی نمائندگی کرکے ہندوستانیوں کا دل جیت لیا۔ جو چین کے چینگودو میں منعقد کیا گیا تھا۔

 

اداکارہ اروما شرما نے اس کنٹیسٹ میں اپنی ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔ اروما شرما نے پونے فیشن ویک کے لیے ایک ریمپ شو بھی کیا ہے اور ٹیسل، ویرو مودا، ارچنا کوچ کئی دیگر کے لیے واک کرچکی ہے۔

اداکارہ اروما شرما کہتی ہے کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب میں مس فرینڈشپ انٹرنیشنل کے اسٹیج پر کھڑی تھی اور ہندوستان کی نمائندگی کررہی تھی۔

میں اپنے دل اور دماغ میں مضبوط جذبات کو محسوس کرسکتی تھی۔ ماڈلنگ ہمیشہ سے میرا پیار تھا، لیکن ایکٹنگ پروجیکٹس میرے لیے ایک دعا کے طور سامنے آیا۔ اور میں اپنے دونوں جنون کو پورا کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

ماڈلنگ میں سکہ جمانے کے بعد اروم شرما نے سوشل میڈیا سنسنی وشال پانڈے کے ساتھ اپنے فرسٹ میوزک ویڈیو تیرے چلے آنے کے بعد، کے ساتھ ایکٹینگ میں قدم رکھا۔

اس گانے کو یوٹیوب پر 4 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ جسکے بعد فلم اور تفریحی دنیا میں اروم شرما مشہور نام بن گیا۔ ماڈل سے اداکارہ اروما شرما کے پاس اس وقت کئی بڑے پروجیکٹس ہیں۔ انکے پاس ٹی وی کے مشہور ایکٹرس کے ساتھ ساتھ دو بڑے میوزک ویڈیو ہے۔ اسکے ساتھ ہی وہ جلد ہی جنوبی ہند فلم میں دیکھی جائیں گی۔

Tags: