Type to search

فیشن

میٹ گالا 2022: گولڈن ساڑی میں نتاشا پونا والا کے لک نے دھوم مچا دی

میٹ گالا نتاشا پونا والا

فیشن ڈسک، 4 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان ۔ ملائکہ اروڑا کی گرلز گینگ میں شامل مشہور بزنس ویمن نتاشا پونا والا نے حال ہی میں میٹ گالا 2022 کے ایونٹ میں حصہ لیا۔

میٹ گالا 2022 میں نتاشا کے سینسیشنل لک نے کھلبلی مچا دی۔ نتاشا نے گولڈن کلر کی ساڑی میں گلیمر کا تڑکا لگاتے ہوئے بے حد زبردست انٹرنیشنل لک دیا۔ جسکی بحث اس وقت ہر طرف ہورہی ہے۔ نتاشا نے اپنے زبردست فیشن سیٹیٹمنٹ کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔

انٹرنیٹ سنسیشن نتاشا پونا والا میٹ گالا ایونٹ کے تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے بے حد خوبصورت گولڈن کلر کی ساڑی میں اسٹائلش لک اپنایا۔

 

بزنس ویمن نتاشا نے میٹ گالا 2022 کی تھیم کا بخوبی دھیان رکھتے ہوئے بے حد انوکھا لک اپنایا۔ اداکارہ نے گولڈن کلر کی ساڑی کے ساتھ گولڈن کوچ کے ساتھ اپنا لک بنایا۔

مشہور بزنس ویمن نے اس خاص موقع پر گولڈن کلر کی سبیاساچی ساڑی پہنی تھی۔ جس نے اس وقت ہر کسی کی توجہ کھینچ لی۔

 

نتاشا پونا والا نے گولڈن کلر کی اس جالیدار ساڑی کے ساتھ گولڈن کلر کا بے حد انوکھا کوچ پہنا تھا۔ جسکی بحث اس وقت ہر طرف ہورہی ہے۔

اداکارہ نتاشا کے اس لک کی اس وقت ہر کوئی بحث کررہا ہے۔ ان تصویروں میں نتاشا بالکل انٹرنیشنل ماڈل کی طرح نظر آرہی ہے۔ اپنی دوست نتاشا کا یہ لک دیکھنے کے بعد کرینہ کپور سے بھی رہا نہیں گیا۔ جسکے بعد انہوں نے کمنٹ کرکے لکھا۔ دی ون اینڈ اونلی،،، اف ، لو ، لو لو،

 

 

نتاشا کا یہ لک دیکھنے کے بعد ملائکہ اروڑا بھی خود کمنٹ کیا انہوں نے لکھا، تم نے مار ڈالا۔

میٹ گالا ایونٹ کے شائقین اور نتاشا پونا والا کے مداح بھی ان کے لک کی تعریف کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان تصاویر کا کافی چرچا ہو رہا ہے۔

ہندوستن کے ویکسین مین آدر پونا والا کی اہلیہ نتاشا پونا والا بالی ووڈ شخصیت نہیں ہے لیکن وہ مقبولیت میں کسی بالی ووڈ سے کم بھی نہیں ہے- انکے دو بیٹے ہے جنکا نام سائرس اور ڈائر ہے-

نتاشا کی پیدائش 26 نومبر 1981 کو ہوئی، انکے والد پرمیش ارورہ اور والدہ منی ارورہ ہے- انکی پرورش پونے میں ہوئی- انکی ابتدائی تعلیم پونے کے سینٹ میری اسکول میں ہوئی- اور پونے یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری کی-

نتاشا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے پڑھائی کی ہے۔ وہ بزنسمین ڈیلس میں اپنے شوہر کو صلاح بھی دیتی ہے۔ اسکے علاوہ اپنے فیشن اسٹیٹمینٹس کو لیکر بھی نتاشا خوب بحث میں رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like