Type to search

صحت

دودھ اور خشک کھجور کے فائدے

دودھ اور خشک کھجور

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دودھ  خشک کھجور کے فائدے : اکثر ہم دودھ کے ساتھ شہد، ہلدی، جیسے چیزیں استعمال کرتے ہیں۔

خشک کھجور (چھوہارے) دودھ کے ساتھ حیرت انگیز فائدے ہیں۔

ذیادہ تر ہم دودھ میں ہلدی ملا کر رات کو پیتے ہیں، یا صبح اٹھ کر بادام پاؤڈر والا دودھ استعمال کرتے ہیں اور کبھی دودھ میں شہد ملا کر پیتے ہیں جس سے ہمارے جسم کو کئی فائدے ملتے ہیں۔

 آج ہم دودھ اور کھجور کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

دودھ اور چھوہارے کا استعمال صحت کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔ اگر انکا روزآنہ استعمال کیا جائے تو آپ کو حیرت انگیز فائدے مل سکتے ہیں۔ خشک کھجور اور دودھ کا استعمال ویسے تو ہر کسی کے لیے فائدے مند مانے جاتے ہیں، لیکن مردوں کے لیے کمال کے فائدے دے سکتا ہے۔

چھوہارے میں کافی مقدار میں وٹامن، منرلس، فائبر، آئرن اور کلیشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ہر روز دودھ میں خشک کھجور ابال کر پھر اسکا استعمال کیا جائے تو یہ کئی بیماریوں کو دور رکھا جاسکتا ہے۔ خشک کھجور کا استعمال کرنے سے نہ صرف مردوں کا اسٹامینہ بڑھ سکتا ہے بلکہ جنسی صحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔

غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ کئی صحت مند فائدے بھی پہنچائے گا۔ خشک کھجور صحت کے لیے بہت فائدے مند ہوسکتا ہے۔

 دودھ اور کھجور کا مردوں کے لیے کیسے ہے فائدے مند

 

مردوں کے لئے کیسے فائدے مند
اکثر ہمارے بزرگ خشک کھجور کے استعمال کے لیے کہا کرتے تھے، اسے رات میں پانی میں یا دودھ میں بھیگا کر صبح کھایا جاتا ہے۔ خشک کھجور میں امینو ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ایسا ایسڈ ہوتا ہے جو مردوں کے اسٹامینہ کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر کام کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی کھجور اور دودھ کی جنسی صحت کو بوسٹ کرنے کے لیے فائدے مند مانے جاتے ہیں۔ اس لیے مرد اگر اسکا دودھ میں بھیگا کر استعمال کرتے ہیں تو صحت کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔

استھما (دمہ) کے مریضوں کے لئے فائدہ مند
نظام تنفس سے جڑی بیماری سے جو لوگ متاثرہ ہیں انکے لیے بھی خشک کھجور اور دودھ کا استعمال کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔ وہی، جو لوگ اس سے نہیں متاثر ہیں، وہ بھی اسکی زرد میں آنے سے بچے رہ سکتے ہیں، مانا جاتا ہے کہ دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ کیا گیا استعمال نظام تنفس کو مینٹین رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، استھما مریضوں کے لیے دودھ ۔ کھجور کافی فائدے مند مانے جاتے ہیں۔

 

انیمیا سے بچنے میں ملے گی مدد
انیمیا ایک ایسی بیماری ہے جو ذیادہ تر حمل کے دوران خواتین کو ہوتی ہے۔

اس حالت میں جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے،

اور متاثرہ شخص کو تھکاؤٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔

لیکن کھجور میں آئرن کی مقدار موجود ہوتی ہے۔

یہ خون کو بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ کھجور کا استعمال دودھ کے ساتھ کرتے ہیں تو اس سے آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔

شوگر لیول کنٹرول کے لیے
دودھ ۔ کھجور شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی فائدے مند مانے جاتے ہیں،

شوگر لیول ان۔کنٹرول ہونے سے آپ ذیابطیس کے مریض بن سکتے ہیں۔

ذیابطیس اور بلڈ شوگر لیول کا کنٹرول کرنے کے لیے دودھ اور کھجور کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سے آپ کو ضرور فائدہ ہوسکتا ہے۔

روزآنہ ایک گلاس دودھ میں تین سے چار خشک کھجور بھیگائے،

اور انہیں گرائنڈ کرکے انکا استعمال کریں۔

 

صحت مند جسم کے لیے
قدرت بہترین تحفوں میں سے ایک چھوہارے ہے،

وزن بڑھانے کے لیے ڈرائی فروٹ کا استعمال تو عام طور پر دودھ کے ساتھ کیا ہی جاتا ہے،

لیکن اگر آپ باڈی بلڈنگ کررہے ہیں،

تو اس دوران بھی اسکا استعمال آپ کو کافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

دودھ اور کھجور میں پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

جو وزن بڑھانے کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like