Type to search

بزنس

جیو4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں پھر سے نمبر ون

جیو اسپیڈ

بزنس ڈسک،23جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کمپنی نے جون ماہ میں اوسط 4 جی اپلوڈ اسپیڈ کے معاملے میں دیگر کمپنیوں کو کافی پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے ٹیلی کام کمپنیوں کی نیٹ اسپیڈ پر اچھا اثر پڑھا تھا۔ مارچ اور اپریل میں نیٹ اسپیڈ میں کمی درج کی گئی تھی۔ لیکن مئی میں ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ میں تھوڑی بہتری آئی۔ لیکن اب جون مہینے میں ٹیلی کام کمپنیوں کی اسپیڈ بڑھنے لگی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری جون کے تازہ اعداد وشمار پر نظر ڈالے تو ریلائنس جیو ایک بار پھر اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں اول ثابت ہوئی ہے۔ جیو کی جون ماہ میں اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 16.5ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ جیو کی اسپیڈ لگاتار تیسرے مہینے بڑھی ہے، مئی مہینے میں یہ 1.4 ایم بی پی ایس اور اپریل میں 13.3 ایم بی پی ایس تھی۔

ٹرائی کے مطابق ، جون میں بھارتی ایئرٹیل کا مظاہرے میں معمولی بہتری دیکھی گئی، ایئرٹیل کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ مئی کے مہینے میں 7.0 ایم بی پی ایس کے مقابلے میں 7.2 ایم بی پی اس رہی۔ جیو کے مقابلے میں ایئرٹیل کی اسپیڈ آدھے سے بھی کم رہی۔ حالانکہ ووڈا فون آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کو ضم کرلیا ہے اور اب ووڈا فون ۔ آئیڈیا کے طور کام کررہے ہیں پر ٹرائی دونوں کے اعداد وشمار الگ الگ دیکھاتا ہے۔

ووڈا فون آئیڈیا نیٹ ورک کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں بھی معمولی بہتری درج کی گئی۔ ووڈا فون کی اسپیڈ جون میں 7.5 ایم بی پی ایس اور آئیڈیا کی 8 ایم بی پی ایس رہی۔ ووڈا فون آئیڈیا دونوں کی اسپیڈ جون میں ایئرٹیل سے کچھ ذیادہ رہی۔ حالانکہ جیو کے مقابلے آدھی سے بھی کم مانپی گئی۔ جون میں 6.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈا فون اور آئیڈیا، اوسط 4جی اپ لوڈ اسپیڈ ایک برابر 3.4ایم بی پی ایس ناپی گئی۔

Tags:

You Might also Like