Type to search

ٹیکنالوجی

موشن ڈیٹیکٹ کرآن ہوگی ژیوامی کی اسمارٹ لائٹ، قیمت 599 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا ٹیک برانڈ ژیوامی کی طرف سے ایم آئی موشن ۔ ایکٹیویٹ نائٹ لائٹ 2 ہندوستان میں لانچ کیا گیا ہے۔ جسکی قیمت صرف 599 روپے رکھی گئی ہے۔ اس اسمارٹ لائٹ کا سب سے خاص فیچر یہ ہے کہ موشن ۔ ڈیٹیکٹ کرنے پر اپنے آپ آن ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ کسی روم میں الماری کھولنے جاتے ہیں اور لائٹ اپنےآپ آن ہوجائے گی۔ وہیں، یہ اسمارٹ لائٹ آپ کے جاتے ہی 15 سکنڈ میں اپنے آپ سوئچ آف ہوجائے گی اور بجلی کی بچت بھی کرئے گی۔

ایم آئی موشن ۔ ایکٹیویٹ نائٹ لائٹ 2 کی اپنی ضرورت کے حساب سے کہی پر بھی لاگیا جاسکتا ہے اور اسے تین اے اے سائز بیٹری سے پاور ملتا ہے۔ یہ اسمارٹ لائٹ صرف کسی کسی نائٹ لیپ کی طرح کام کرتی ہے اور اس سے ریگولر ایل ای ڈی لیمپس کو ریپلیس نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ژیوامی کی آفیشل ویب سائٹ پر اسے 599 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ اس پر کمپنی کی طرف سے چھ مہینے کی ویرانٹی بھی دی جارہی ہے۔

وائرلیس ماؤس بھی لانچ

ژیوامی نے گذشتہ دنوں ایم آئی پورٹیبل وائرلیس ماؤس بھی ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ اس نئے ڈیوائس کی قیم 499 روپے رکھی گئی ہے اور اسے دو کلر آپشن بلیک اور وائٹ میں خریدا جاسکتا ہے۔ ایم آئی پورٹیبل وائرلیس ماؤس کا وزن 56 گرام ہے اور اس میں 5 فیزیکل بٹنس کے ساتھ دو طرفہ اسکرول وہیل دیا گیا ہے۔وائرلیس کنکشن کے لیے یہ ماؤس آر ایف 2.4 جی ایچ زیڈ پروٹوکول ٹکنالوجی کی مدد لیا ہے۔ ژیوامی کا کہنا ہے کہ اس ماؤس کو 12مہینے کی بیٹری کےساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔

ایف ایم ریڈیو پاور بینک

پچھلے سال کمپنی ژیوامی نے مارکٹ میں ایک نیا پاور بینک لانچ کیا ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اسکی مدد سے اسمارٹ فون اور دوسرے الیکٹرانکس کو چارج کیا جاسکے گا۔ چارجینگ کےعلاوہ اس پاور بینک پر یوزرس ایف ایم ریڈیو بھی سن پائیں گے۔ آپ نے صحیح پڑھا ہے۔ ژیوامی نے اپنے پاور بینک کو ایف ایم ریڈیو کے ساتھ ملاکر لانچ کیا ہے۔ یہ پاور بینک دراصل ایف ایم ریڈیو میں انٹیگریٹڈ ہے اور اس میں دو یو ایس بی ٹائپ ۔ اے پورٹس دیئے گئے ہیں۔ اسکا اوور آل ڈیزائن ریٹرو ایف ایم ریڈیو سے انسپائر دیکھ رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like