Type to search

بین الاقوامی

یوگانڈا میں 44 بچوں کو جنم دینے والی خاتون پر پابندی

کمپالا،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 40 سال کی عمر میں مریم نباتانزی نے اب تک 44 بچوں کو جنم دیا ہے۔ انکے 4 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ لیکن 40 بجے صحیح سلامت ہے۔ وہ یوگانڈا کی دارلحکومت کمپالا کے پاس ایک گاؤں میں رہتی ہے۔

مریم کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ اسکے بعد 5 جڑواں اور پیدا ہوئے۔ چار بار انکے تین بچے اور پانچ بار چار بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے۔ مریم نے کہا، ہر بچے کے جنم کے بعد میں نسبندی کرانے ہاسپٹل پہنچی، ڈاکٹرس نے کہا کہ میرے جسم میں بہت انڈے ہیں اس لیے مجھے بچے پیدا کرتے رہنا چاہیئے۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میرا خاندان ہے۔

مریم جڑی بوٹی فروخت کرکے تھوڑا بہت کماتی ہے اس لیے گذارا مشکل سے ہی ہوتا ہے۔ 40 سالہ مریم کے شوہر نے اسے تین سال پہلے چھوڑ دیا تھا اور اب اسے اکیلے ہی اپنے بچوں کی ذمہ داری سنبھالنی پڑ رہی ہے۔  جب مریم کے پہلے جڑواں بچے پیدا ہوئے تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ انکی اویوری بہت بڑی ہے۔ ڈاکٹر نے انہیں برتھ کنٹرول نہیں لینے کی صلاح دی کیونکہ اس سے انکی صحت کو خطرہ پیدا ہوسکتا تھا۔ مریم کئی بار حامل ہونے کے بعد پھر ہاسپٹل پہنچی لیکن ابھی بھی ڈاکٹروں نے وہی بات دہرائی۔ اسکے بعد مریم نے حاملہ ہونے اور بچوں کو جنم دینا جاری رکھا۔

لیکن اب رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرس نے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈاکٹرس کا یہ فیصلہ ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ مریم مزید ایک بچہ پیدا کرنے کی خواہاں ہے کیونکہ اس کے والد کے 45 بچے تھے۔ یوگانڈا میں ہر خاتون کو قریب 5 بچوں کا جنم دیتی ہے، لیکن یوگانڈا میں بھی مریم کا خاندان انہیں بالکل الگ قطار میں کھڑا کردیتا ہے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کا نام ایک روسی خاتون کے نام ہے جسکے 27 حاملہ سے 69 بچے تھے۔

Tags: