Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم لکڑبگھا سے ملند سومن کی 8 سال بعد بڑے پردے پر واپسی

فلم لکڑبگھا

ردھی ڈوگرا اور انشومن جھا اہم رول میں

فلم لکڑبگھا 13 جنوری 2023 کو ہوگی ریلیز


فلمی ڈسک، 4 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وکٹر مکھرجی کی ڈائریکٹ فلم لکڑبگھا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- اس میں انشومن جھا، ردھی ڈوگرا، ملند سمن اور پریش پاہوجا اہم کردار نبھا رہے ہیں-

 

 

فلم 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، اس فلم میں کتوں کی اسمگلنگ کو فوکس کیا گیا ہے- ساتھ ہی اس میں سب سے خطرناک جانور ہائینا کا بھی بخوبی استعمال کیا گیا ہے-

 

فلم لکڑبگھا میں بے زبان جانور کتوں کے لیے انشومن جھا کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ بچپن سے ہی مارشل آرٹس سیکھتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ridhi Dogra (@iridhidogra)

 

والد کا کردار نبھا رہے ہیں ملند سمن- وہ انکو سپورٹ کرتے ہیں، انشومن سڑک کے کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں- انکا خیال رکھتے ہیں-

 

اگر کوئی انہیں پریشان کرتا ہے تو اسکا بدلہ بھی وہی لیتے ہیں- وہ خود تو مارشل آرٹ میں ماہر ہیں، ساتھ ہی بچوں کو بھی اسکی تربیت دیتے ہیں-

 

فرسٹ رے فلمز کے بینر تلے بنی اس فلم میں ایک بار انشومن کا ایک پسندیدہ کتا کہیں کھو جاتا ہے، اسکی تلاش میں ایکٹر چاروں طرف پریشان دیکھائی دیتا ہے-

 

اسے ڈھونڈتے ہیں لیکن پتہ نہیں چلتا- لیکن ٹریلر میں دیکھایا جاتا ہے کہ پریش پاہوجا اسکا خیتمہ بنا دیتا ہے- مطلب وہ جانوروں کی اسمگلنگ میں شامل رہتے ہیں-

 

اسی درمیان ردھی ڈوگرا کی بھی انٹری ہوتی ہے، وہ انشومن پر نظر جمائے رکھتی ہے، ایک دن جب وہ ملتیہ ے تو انکو وہ بتاتے ہیں کہ انکا دوست غائب ہے-

 

کون ہے اداکارہ ردھی ڈوگرا:
ردھی ڈوگرا کی پیدائش 22ستمبر 1984 کو دہلی میں ہوئی، انہوں نے نئی دہلی کے اپیجے اسکول ، اور کملا نہرو کالج سے سائیکولوجی (آنرز) میں تعلیم حاصل کی۔

 

 

ٹی وی کی مشہور اداکارہ ردھی ڈوگرا دیا اور باتی اور قیامت کی رات جیسی ٹی وی سیریل میں نظر آچکی ہے-
ٹیلی ویژن انڈسٹری میں آنے سے پہلے ردھی ڈوگرا شیاماک داور ڈانس انسٹی ٹیوٹ میں ڈانسر تھیں۔ انہوں نے پہلی ملازمت زوم پر بطور کو۔پروڈیوسر تھی۔

 

کون ہے اداکار انشومن جھا
فلم مست رام میں کام کرچکے اداکار انشومن جھا کی پیدائش 15 مارچ 1985 کو اترپردیش میں ہوئی-

دیباکر بنرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “لو سیکس اور دھوکہ” میں اپنے کام کے لیے مشہور اداکار انشومن جھا، کچھ مہینے پہلے ہی اپنی گرل فرینڈ سیرا ونٹرز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like