Type to search

ٹی وی اور فلم

گندی بات سے بھی آگے نکلنے کی کوشش میں ایکتا کپور، ویب سیریز اے میرڈ ویمن

ٹی وی ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کے گھر گھر میں تلسی اور پوتراجیسی بہوں کی کہانیوں پہچانے والی ٹی وی کوئین ایکتا کپور دھیرے دھیرے ملک کی ایڈلٹ کنٹینٹ کوئین بنتی جارہی ہے۔ آلٹ بالاجی کی گندی بات جیسی سیریز زی 5 او ٹی ٹی پر پہنچ چکی ایکتا نے اب ایک ایسا موضوع منتخب کیا ہے جو آنے والے دنوں میں سیاسی ہنگامہ بن سکتا ہے۔ ایکتا نے ایک نئی ویب سیریز کا اعلان کیا ہے۔ دو خواتین کی اس پریم کہانی کی پس منظر ایودھیا تنازعہ ہے۔

ایکتا کا یہ نیا شو دو ایسی خواتین کے بارے میں ہوگا، جو ہندوستاتن کی ثقافت اور سماج کی سوچ کو نظر انداز رکھ کر اپنے جنس پرست محبت کو انجام دیتی ہے۔ اس شو کا اعلان خود ایکتا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک لمبے سی پوسٹ لکھ کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا اپنے اس شو کے ٹیریزر کے ساتتھ ایکتا نے لکھا ہے جسے پڑھ کر اوشو کی سب سے قریب رہی ماں آنندشیلا کی یاد آسکتی ہے۔ منوج کپور کی لکھی مہشور کہانی ’اے میرڈ ویمن’ پر بننے جارہی اس سیریز کا موضوع کافی متنازعہ رہا ہے۔

سیریز کے اہم کردار ردھی ڈوگرا اور مونیکا ڈوگرا نبھا رہی ہیں۔ ایکتا نے ٹیوٹر پر لکھا ہے، حدیں کئی بار فن کو بھی بندشوں میں باندھ دیتی ہے۔ ایک پروڈیوسر کے طور پر میں نے معیار کو کئی بار چیلنج دیا ہے۔ یہ وہ آزادی ہے جسکا مزہ لینے کے لیے ہم ترستے ہیں۔ حالانکہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ آزادی ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔ ہندوستانی تفریحی دنیا میں خواتین کے جنس پرست رشتوں کو پہلی بار بھی کہانی کا حصہ بنایا جاچکا ہے۔ شبانہ اعظمی اور نندتیا داس کی دپیا مہتا کی ہدایتکاری فلم فائر ایسی ہی ایک مقبول کوشش رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like